Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 19, 2019

فرید الحق میموریل ڈگری کالج میں پینٹنگ و پوسٹر کے مقابلے کا انعقاد۔

جون پور ۔۔اتر ردیشو۔/نماٸندہ ۔
==================
شاہ گنج کو توالی حلقہ کے مو ضع صبرحد (تعلیم آباد) واقع فرید الحق میوریل ڈگری کالج میں حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق، پینٹنگ اور پوسٹر مقابلے کا انعقا د کیا گیا جس میں کالج کی طالبات اور طلبہ نے اپنے فنوں کا اظہارکیا

۔اس موقع پر طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کر تے ہو ئے ڈاکٹر تبریز عالم نے کہا کہ صفائی مہم کے مو ضوع پر دلکش پینٹنگ جہاں لو گوں کو اپنی جا نب راغب کررہی ہے وہیں طلبہ کی محنت، لگن اور لیاقت کو بھی ظاہر کر تی ہے میں امیدکروں گا کہ طلبہ پینٹگ کے علاوہ زمینی سطح پر  صفائی کے متعلق عوامی بیداری لانے میں اپنا رول نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ صفائی کے متعلق خود بھی بیدار رہیں اور تمام لوگوں کو  بیدار کر یں اس کے علاوہ اپنے زہن ودماغ  کے علاوہپ اخلاق وغیرہ کو صاف ستھرا رکھیں۔ مذکورہ مقابلہ میں تمام فیکلٹی کے طلبہ نے حصہ لیا۔ حکم کے فرائض ڈاکٹر امیت کمار گپتا اور ریاض احمد نے انجام دیا۔ پرگرام کے نوڈل افسر راکیش سنگھ نے تفصیلی معلومات فراہم کر اتے ہو ئے بتایا کہ حکومت ہند کے ذریعہ ۲ ماہ تک پورانچل یونیورسٹی کے ذریعہ ڈگری کالجوں میں  چلایا جارہا ہے، جس میں فرید الحق میموریل ڈگری کالج  بھی شامل ہے۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل  ڈاکٹر۔ تبریز عالم نے پوسٹر مقابلہ میں بالترتیب پہلی پوزیشن حاصل کر نے والی سریتا بھارتی، دوسری  پوزیشن حاصل کر نے والی سومیا مودنوال، تیسری پوزیشن حاصل کر نے والے تنویر احمد اور پوسٹر مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر نے والی مومنہ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی جیا ساہو اور تیسری  پوزیشن حاصل کر نے والی پوجا ساہو کی جگہ کو ایوارڈ اور انعام سے نوازہ۔پروگرام کو آرگنائز کر نے میں ڈاکٹر انامیکا پانڈے، ڈاکٹر نظام الدین، سوریہ پرکاش یادو نے اپنا اہم رول ادا کیا۔