Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 19, 2019

ضلع مجسٹریٹ نے کلکٹری احاطہ میں حفاظتی انتظامات کا لیا جاٸزہ۔

جون پور..اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=============================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار نے جمعرات کے روزدیوانی عدالت کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران افسران نے پورے کورٹ احاطے کا مکمل معائنہ کیا اور عدالت کے تمام داخلی راستوں کا جائزہ لیا۔ 
جانچ کے دوران گیٹ نمبر 4 پر کوئی سکیورٹی گارڈ نہیں تھا جس پرضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا اور فوری طور پر سکیورٹی اہلکاروں کی تقرری کی ہدایت دی۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ عدالت کے تمام داخلی راستوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے، جو عدالت کے احاطے میں آنے والوں کی مکمل تلاشی کریں گے۔ انہوں نے چوکی انچارج کو ہدایت دیا کہ کسی بھی شخص کو عدالت احاطے میں اسلحہ لے جانے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی بھی شخص بغیر جانچ کے عدالت احاطے میں داخل ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ سکیورٹی کے تحفظ کے لئے عدالت کے احاطے اور داخلی راستے پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے سول بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ایک میٹنگ بھی کی اور اہم مسائیل پر تنادلہ خیال کیا گیا۔