Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 19, 2019

یو پی ٹی ای ٹی امتحان کیا تیاری کا ڈی ایم نے لیا جاٸزہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
========================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار کی موجودگی میں آئندہ22 دسمبر کو منعقد ہونے والے یو پی ٹی ای ٹی امتحان کے سلسلے میں سیکٹر مجسٹریٹ / سپروائزر اور مراکز انتظامیہ کی میٹنگ جمعرات کے روز کلکٹریٹ ہال میں منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے سبھی مراکز منتظمین کو ہدایت دیا کہ امتحان نقل سے پال اور پر امن طریقے سے ہونا چاہئے۔ کامیابی کے ساتھ امتحان کے انعقاد کے لئے سیکٹر مجسٹریٹ اور سپروائزر مقرر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران پوری محنت اور ایمانداری کے ساتھ امتحان میں اپنے فرائض سرانجام دیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے تمام مراکز منتظمین کو ہدایات دیں اور کہا کہ امتحان مراکز میں ضروری سہولیات مہیاہوں۔ تمام مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ امیدواروں کے لئے پینے کے صاف پانی اور بیت الخلاء اور کمروں میں مناسب لائٹنگ ہونی چاہئے۔ امتحان کے کام میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ پولیس انتظامیہ امتحان کے دوران مکمل مستعد ہوگی۔ تمام امتحان مراکز پر پولیس موجود ہوگی، پرامن طریقے سے امتحان لیا جائے گا۔ ڈی آئی او ایس راجندر سنگھ نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ یوپی ٹی ای ٹی امتحان کے لئے 50 اور دوسری شفٹ میں 21 امتحان مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ امتحان صبح 10 بجے سے صبح 12.30 بجے تک اور دوپہر 2.30 بجے سے 5 بجے تک دو شفٹوں میں ہوگا۔ پہلی شفٹ میں 33429 اور دوسری شفٹ میں 14472 امیدواروں سمیت کل 47901 امیدوار امتحان میں شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام امیدوار امتحان کے شروع ہونے سے نصف گھنٹہ قبل ہی امتحانی مرکز پہنچیں، تاکہ ان کو امتحان میں شرکت کرنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ امتحان شروع ہونے کے بعد کسی بھی امیدوار کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امیدواروں کو داخلہ کارڈ کے ساتھ فوٹو شناختی کارڈ بھی لانا ہوگا۔ امتحان دہندگان کو موبائل یا دیگر الیکٹرانک سامان کے ساتھ امتحان مرکز کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امیدوار کو صرف سیاہ قلم ہی استعمال کرنا چاہئے، کسی بھی صورت میں پنسل کا استعمال نہ کریں۔