Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 6, 2019

سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین کے نام پر حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کا جمعہ کو افتتاح کیا گیا

حیدر آباد/صداٸے وقت /ذراٸع۔6 دسمبر 2019.
==============================
سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہر الدین کے نام پر حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کا جمعہ کو افتتاح کیا گیا ۔ اسٹینڈ کا ٹیم انڈیا کے سابق عظیم بلے باز وی وی ایس لکشمن نے افتتاح کیا ۔ ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اس اسٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی -20 میچ سے پہلے یہ افتتاح کیا گیا ۔ کلائی کے جادوگر کے نام سے مشہور اظہر الدین ہندستان کے سب سے زیادہ کامیاب کپتانوں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے تین عالمی کپ میں ہندستان کی کپتانی کی تھی ۔
چھپن سالہ اظہر الدین حال میں حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ کا نام ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اظہر نے ہندوستان کے لئے 99 ٹیسٹ اور 334 ون ڈے کھیلے ہیں ، جس میں انہوں نے بالترتیب 6215 اور 9378 رنز بنائے۔
حیدرآباد کے بلے باز اظہر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 229 میچوں میں 15855 رنز بنائے تھے جبکہ لسٹ اے میں ان کے نام 432 میچوں میں 12931 رنز درج ہیں