Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 15, 2019

جامعہ ملیہ کی حمایت میں اترے جے این یو کے طلباء، پولیس ہیڈ کوارٹر کا گھیراٶ۔

جے این یوکے سینکڑوں طلباء نے دہلی پولیس ہیڈ کوارٹرکا گھیراؤ کیا۔ یہ گھیراؤ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کی حمایت میں کیا گیا ہے۔ جے این یوکے طلباء کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔

نئی دہلی:صداٸے وقت /ذراٸع/١٥ دسمبر ٢٠١٩۔
==============================
 شہریت ترمیمی قانون 2019  کولے کرملک کی کئی ریاستوں میں احتجاجی مظاہرہ ہورہا ہے۔ وہیں ملک کی راجدھانی دہلی کے جامعہ نگرعلاقے میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا، جہاں پولیس اورطلباء کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ اس میں کئی طلباء بری طرح سے زخمی ہوگئے ہیں اورانہیں ہولی فیملی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی جامعہ انتظامیہ نے پولیس کے رویے پرسوال اٹھائے ہیں اوربلا اجازت کیمپس کے اندرداخل ہوکرطلباء کی پٹائی کئے جانے کی بات کہی ہے۔ ایسے میں جے این یوطلباء یونین نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی حمایت کی ہے اورپولیس ہیڈ کوارٹرکا گھیراؤ کیا ہے۔تا دم تحریر پولیس ہیڈ کوارٹر کا گھیراٶ جاری ہے طلبہ کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔طالبات بھی شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔۔دیگر شہری اور نوجوان بھی پولیس ایکشن کے خلاف احتجاج میں شامل ہیں۔
پولیس نے مظاہرین اورطلباء کے خلاف آنسو گیس کے گولےکا استعمال کیا اورلاٹھی چارج بھی کیا۔ اس دوران تین بسوں میں بھی آگ لگا دی گئی، جس کا الزام مظاہرین پرعائد کیا گیا۔ حالانکہ دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا اور جامعہ کے طلباء نے سوشل میڈیا پرکچھ تصویریں شیئرکرکے پولیس پرہی بسوں اورکاروں میں آگ لگانے کا الزام عائد کیا ہے