Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 15, 2019

جونپور کی خبریں۔۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت)/نماٸندہ۔۔۔مورخہ 15 دسمبر 2019.
==============================
آن لائن ٹریڈنگ کے خلاف آل انڈیا صنعت بیوپار منڈل کے ضلع صدر شرون جیسوال کی قیادت میں شہر کوتوالی میں سٹی مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپا۔
اس موقع پر ضلع صدر شرون جیسوال نے کہا کہ آن لائن کاروبار کے ذریعے، فلپ کارٹ، ایمیزون جیسی غیر ملکی کمپنیاں آن لائن کاروباری قواعد کو نظر انداز کرکے چھوٹے مجھولے کاروبار کو تباہ کررہی ہیں۔ یہ پورے ملک کے کاروبار میں ایک بہت بڑی معاشی سست روی کا باعث ہے، جس کی وجہ سے 5 کروڑ چھوٹے اور مجھولے درجے کے تاجروں اور ان سے وابستہ کروڑوں افراد کا مستقبل بڑھتی بے روزگاری کی وجہ سے تاریک ہوتے جارہی ہے۔ ہندوستان کا کاروبار تباہ ہورہا ہے اور اس ملک کے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کانوں میں تیل ڈال کر سو رہے ہیں۔ وہ ملک کے کروڑوں کاروباریوں کے مسائل کو نظرانداز کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس آن لائن کاروبار کی وجہ سے مجھولے طبقے کے دکاندار کو دیوالیہ پن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے کاروباری طبقے میں سخت مایوسی پائی جارہی ہے۔ کاروبار کے خاتمے کی وجہ سے تاجر طبقہ کے کنبہ کے افراد فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں۔ 400 سال قبل ایسٹ انڈیا کمپنی صرف اور صرف کاروبار کرنے کے لئے ہندوستان آئی تھی اور 200 سالوں تک ملک کو غلام بنا رکر چلی گئی۔ آج دنیا کی سب سے بڑی کمپنیاں، ایمیزون اور فلپ کارٹ جیسی غیر ملکی کمپنیاں ہندوستانی بازار کو غلام بنا رہی ہے۔ لہذا وزیر اعظم سے گزارش ہے کہ ان غیر ملکی کمپنیوں کو فوری طور پر لگام لگائی جائے،رونہ ملک کا عام دکاندار دیوالیہ پن کا شکار ہوجائے گا۔ جس کی وجہ سے ملک کو شدید معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر شہر صدر انوارالحق گڈو، ضلع جنرل سکریٹری اشوک ساہو، ضلع خزانچی اودھیش سریواستو، اجیت سونی، سنیل چورسیا، راجو سیٹھی، راجیش یادو، امر ناتھ مودنوال، امت کمار گپتا، دنیش یادو، ذیشان احمد، منیش کمار، کشن نشاد، پون مودنوال، شیف احمد، شہزادے، ماز احمد، یشین احمد، فخر عالم، کمال الدین انصاری، سنتوش سنگھ، سندر، لال چند چورسیا، محمد اسرف، امت مودنوال سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
 اسلحے کے دم پر بکریاں کی چوری۔
کیراکت کوتوالی حلقہ کے کرسنا گاؤں میں گزشتہ دیر شب بلیرو سوار اسمگلروں نے طمنچہ سٹا کر نصف درجن گھروں سے ایک درجن بکریاں لیکر فرار ہو گئے۔گاؤں والوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کر تلاشی مہم شروع کرایا لیکن اسمگلروں کو کوئی پتہ نہیں چل سکا۔
بتاتے ہیں کہ بلیرو سوار تین کی تعداد میں اسمگلر مذکورہ گاؤں میں داخل ہو کرگاؤں رہائشی پانچو رام،پیارے رام،تروینی،نرائن سمیت دیگر لوگوں کے گھروں کے باہر باندھی گئی بکیریوں کو کھول کر گاڑی میں بھر لیا۔اس دوران متاثر نرائن کی اہلیہ نیند سے بیدار ہو کر باہر نکلی تو اسمگلروں نے اسے طمنچہ سٹا دیا جس سے وہ سہم گئی۔واردات کو انجام دینے کے بعد جیسے ہی بدمعاش فرار ہوئے خاتون نے شور مچانا شروع کیا۔شور سنتے ہی گاؤں کے لوگ جمع ہو گئے اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے متاثرین سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے علاقہ کا محاصرہ کر تلاشی مہم شروع کرائی لیکن ملزمان کا سراغ نہیں لگ سکا۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
چوری کی موٹر ساٸیکل کیساتھ ہسٹری شیٹر گرفتارا۔
سنگرامؤ تھانہ پولیس نے گشت کے دوران چوری کی موٹرسائیکل اور ناجائز گانجہ کے ساتھ ایک ہسٹری سیٹر کو حراست میں لیکر چالان عدالت بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ تھانہ پولیس جونپور۔لکھنو شاہراہ کے مشرولی گاؤں کی پلیا کے قریب سے مشتبہ حالت میں موجود نوجوان کو دیکھ اس کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے 450گرام ناجائز گانجہ برآمد ہوا۔موٹرسائیکل کے کاغذات مانگنے پر کاغذات نہیں دکھانے پر پولیس نے نوجوان کو حراست میں لیکر تھانے آئی جہاں پولیس گچھ کے دوران اس نے موٹرسائیکل کو چوری کی ہونے کی بات قبول کی۔ملزم نے اپنا نام پردیپ دوبے ولد پھول چندر ساکن مشرولی تھانہ سنگرامؤ بتایا جو تھانے کا ہسٹری سیٹر بھی ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
غربإ میں کمبل کی تقسیم۔
برسٹھی بلاک کے مہوواری گاؤں پردھان و سماجی کارکن وویک یادو کی رہائش پر اتوار کے روز غرباء میں کمبل تقسیم پروگرام کا انعقا دکیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی سابق کابینہ وزیر وممبر اسمبلی پارسناتھ یادو،ضلع پنچایت ممبر لکی یادو نے شرکت کی۔
پروگرام میں مہمانوں نے غرباء کو کمبل تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر لوہیا نے کہا تھا کہ سماج کی آخری قطار میں بیٹھے لوگوں کے چہرے پر مسکان ہی اصل سماجوادی خیال ہے۔سرد کے موسم میں غرباء بہت مشکل سے اپنی زندگی کو بسر کرتے ہیں،ایسے میں صاحب حیصیت شہریوں کو فرض ہے کہ ان غریبوں اور مظلوموں کی مشکل بھرے وقت میں سہارا بنے اور اچھے شہری ہونے کی مثال قائم کریں۔پروگرام میں 300غرباء میں کمبل تقسیم کیا گیا۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::;:;;:::::::::::::
اتر پردیشن پرائمری اساتذہ یونین خواتین مورچہ کی میٹنگ اتوار کے روز مورچہ کی صدر ارشنا سنگھ کی صدارت میں کلکٹریٹ میں آئندہ18دسمبر کو ہونے والے دھرنہ مظاہرہ کو لیکر منعقد ہوا۔
میٹنگ میں ارچنا سنگھ نے خواتین اساتذہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ18دسمبر کو کلکٹریٹ میں 21نکاتی مطالبات کو لیکر ہونے والے دھرنہ مظاہرہ صرف مرد اساتذہ کے حقوق کیلئے نہیں بلکہ ہم خواتین اساتذہ کے حقوق کی حفاظت کیلئے بھی ہے۔حکومت کے زریعے زبردستی لگائے جا رہے پریرنا ایپ کے زریعے مرد اساتذہ کے مقابلہ خواتین اساتذہ کا زیادہ استحصال ہوگا،کیوں کہ اس ایپ کے زریعے سیلفی لیکر فوٹو بھیج کر موجودگی درج کرانے سے خواتینوں کی رازداری کے خلاف ورزی ہے۔ریکھا یادو نے کہا کہ پورٹل کی جانب سے سی سی ایل لینے میں بہت پریشانی ہے،حکومت کو توجہ دیکر اس کو دوبارہ آف لائن کرنے کی ضرورت ہے لیکن موجودہ حکومت اساتذہ کے مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے اس لئے اب مظاہرہ ہی راستہ بچا ہوا ہے۔میٹنگ میں سبھی عہدیداران نے ضلع کی سبھی خواتین اساتذہ سے اپیل کیا کہ آئندہ18دسمبر کو کلکٹریٹ پہنچ کر دھرنہ مطاہرہ میں شامل ہو کر اپنے حق کی آواز کو بلند کریں۔اس موقع پرریکھا یادو،ریکھا چوہان،رینو مشرا،ارشنا سنگھ،نیتو سنگھ،پریتی موریہ،میرا کنوجیا،انجو لتا،سومیہ سنگھ،کرتی سنگھ،ممتا شریواستو،نشا مشرا،روپا تیواری،رینا سنگھ،ممتا گپتا،جیوتی سنگھ،سیما اپادھیائے،منجو پانڈے سمیت دیگر خواتین اساتذہ موجود رہی۔