Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 15, 2019

لکھنؤ: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں طلبا و پولس کے درمیان تصادم، دونوں طرف سے ہو ٸے پتھراؤ انٹگرل یونیورسٹی میں بھی ہنگامے کی خبر۔.

لکھنٶ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت۔/ذراٸع/16 دسمبر 2019.

==============================

۔لکھنٶ سے موصولہ اطلاع کے مطابق  دارالعلوم ندوۃ العلماء میں طلبا و پولس کے درمیان تصادم کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کے خلاف دہلی پولس کی بربریت سے ناراض ندروۃالعلماء کے طالب علم مظاہرہ کر رہے تھے جب ندوۃ العلماء کے دروازے پر مقامی پولس نے انھیں روکنے کی کوشش کی۔ پولس سے ناراض طلباء نے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ ہیلمٹ پہنے پولس والوں نے بھی طلبا پر دروازے کے باہر سے پتھراؤ کیا۔اور پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔


پورا علاقہ پولیس چھاونی میں تبدیل ہے۔ڈی ایم و ایس پی موقع پر موجود ہیں۔علاقے میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق لکھنٶ میں انٹگرل یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی احتجاج شروع کیا ہے تاہم اس خبر کی تصدیق نہیں ہوپاٸی ہے۔۔