Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 16, 2019

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے گیٹ پر طلبہ کا احتجاج جاری۔۔۔۔طلبہ کر رہے ہیں قمیص اتار کر احتجاج۔

نٸی دہلی۔/صداٸے وقت/نماٸندہ/مورخہ 16 دسمبر 2019.
==============================
کل  رات جامعہ میں پولیس کے ذریعہ کٸے گٸے کیمپس کے اندر تشدد کے احتجاج میں  آج جامعہ کے طلبإ جامعہ کے گیٹ پر پولیس کے خلاف اپنی شرٹ اتار کر احتجاج کر رہے ہیں۔
کل شب میں دہلی پولیس نے بغیر اجازت کیمپس میں داخل ہوکر بے گناہ طلبہ و طالبات کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔لاٸبریری میں پڑھ رہے طلبہ کو پیٹا گیا۔مسجد میں داخل ہوکر بے حرمتی کی گٸی مسجد کے سامان کو توڑا گیا۔یہاں تک کہ باتھ روم میں بھی گھس کر طلبہ کو زدوکوب کیا اسی کے خلاف اس وقت جامعہ کے طلبہ احتجاج پر ہیں۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ شب کے اندھیرے میں پولیس نے جو بربریت دیکھاٸی۔آج پولیس آٸے اور دن کے اجالے میں ہم لوگوں پر ڈنڈے برساٸے۔ہملوگ مارکھانے کو تیار ہیں مگر اپنے موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
آج صبح بشیر نامی ریسرچ اسکالر نے سب سے پہلے اپنی شرٹ اتار کر گیٹ کو پکڑ کر خوب رویا اور اس نے چیخ چیخ کر کہا کہ اب دن کے اجالے میں پولیس آٸے اور مارے۔یا پھر اس بات کا جواب دے کہ ہمارے بیگناہ طلبہ و طالبات کے ساتھ پولیس نے تشدد کیوں کیا۔بغیر اجازت کیمپس میں کیسے داخل ہوٸی ۔ایسے پولیس والوں پر ایکشن ہونا چاہٸیے۔۔۔۔دیکھتے دیکھتے سیکڑوں کی تعداد میں طلبہ جمع ہوگٸے اور سبھی طلبہ اپنی شرٹ اتار کر احتجاج کر رہے ہیں۔