Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 8, 2019

سماجوادی پارٹی نے اناٶ ریپ و قتل متاثرہ کے لٸیے کیا تعزیتی میٹنگ کا انعقاد۔

جون پور ۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
==================
سماجوای پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر پارٹی کے ضلع دفتر پر اتوار کے روز ضلع صدر لال بہادر کی صدارت میں اناؤ آبروریزی متاثرہ کیلئے تعزیتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے لال بہادر یادو نے کہا ہے کہ اناؤ واقعہ نے انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے۔بھاجپا حکومت میں روزانہ خواتینوں کے ساتھ آبرویزی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے،وہیں تاجروں کے ساتھ لوٹ کے واردات میں ہوتے اضافہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قانون کا ڈر ختم ہو چکا ہے اور پوری طرح جنگل راج قائم ہو گیا ہے۔موجودہ وقت میں حالت یہ ہے کہ گھر سے نکلنے کے بعد کنبہ کے لوگوں کو صحیح سلامت واپس لوٹنے کی فکر لگی رہتی ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ اناؤ متاثرہ کے کنبہ کو حکومت کی جانب سے 50لاکھ روپے کی مدد کرنے کے ساتھ حفاظت یقینی کرائی جائے۔ایم ایل اے شیلندر یادو للئی نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی حکومت کی تشکیل ہوتے ہی پسماندہ اور دلتوں پر تشدد میں اضافہ ہوا،ٹھیک اسی طرح اب آبروریزی کے واقعات میں اضافہ ہوا۔دونوں واقعات میں ایک بات مساوی رہی کہ دونوں معاملے میں حکومت کی کاروائی قابل اعتراض رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ بھاجپا کے ممبر پارلیمنٹ اور ممبر اسمبلی آبروریزی کے الزام میں بھی آرام سے جیل میں قید ہیں جبکہ پارٹی نے ان سے استعفی نہیں لیا۔ممبر اسمبلی جگدیش سونکر نے کہا کہ بھاجپا حکومت کے رویہ سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ عوام جمہوری ملک میں نہیں بلکہ انگریزی حکومت میں ہے۔اس حکومت میں آبروریزی کی شکار کو زندہ جلا دیا جاتا ہے اور شکایت کرنے والی کو جیل میں ڈال دیاجاتا ہے۔اس دوران متاثرہ کیلئے دو منٹ خاموشی کر دعا کی گئی۔اس موقع پر سابق ممبر اسمبلی للن پرساد،شردھا یادو،راجناتھ یادو،شکیل احمد،شیام بہادر پال،ڈاکٹر لکشمی کانت یادو،راہل ترپاٹھی،ڈاکٹر شمیم،مظہر آصف،عارف حبیب،پونم موریہ،دیپک گوسوامی،شکیل منصوری،لال محمد راعینی،دھرمیندر سونکر سمیت دیگر عہدیداران موجود رہے۔نظامت ضلع جنرل سیکریٹری حسام الدین شاہ نے کیا۔