Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 8, 2019

گزشتہ ماہ دن دہاڑے صرافہ کی دکان سے ہوٸی ڈکیتی کے سلسلے میں جونپوردی بیوپار منڈل نے ایس پی کو دیا میمورنڈم۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
==================
شہر کے کلکٹریٹ تراہے کے قریب گزشتہ ماہ مہا لکشمی صرافہ کی دکان سے سرراہ ہوئی ڈکیتی کے مال برآمد گی کو لیکر آل انڈیا بیوپار منڈل اور صرافہ ایسوسی ایشن کا وفد اتوار کے روز پولیس سپرٹنڈنٹ سے ملاقات کی۔
بیوپار منڈل کے ضلع صدر شرون جیسوال نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کہا کہ ڈکیتی کے واردات کو ہوئے ایک ماہ سے زیادہ ہو چکا ہے اور واردات کے کچھ دنوں بعد ہی ملزمان کو گرفتارکر بدمعاشوں کے پاس سے لوٹ کے کچھ سامان برآمد کیا تھا لیکن ابھی تک لوٹ کے سبھی ملزمان کو ابھی تک گرفتارنہیں کیا جا سکا اور نہ ہی لوٹ کا پورا سامان برآمد کیا گیا۔انھوں نے پولیس سپرٹنڈنٹ سے مانگ کیا کہ لوٹ میں شامل نصف درجن سے زیادہ بدمعاشوں اور لوٹ کا سامان جلد برآمد نہیں گیا تو بیوپاری جلد ہی سڑکوں پر اتر کر دھرنہ مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اس موقع پر صرافہ ایوسی ایشن کے صدر ونے بروتیا،اجیت سونی،مدھوسودن بینکر،اشوک ساہو،دنیش یادو،سریش سیٹھ،گڈو سیٹھ سمیت دیگر لوگ موجو درہے۔