Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 8, 2019

ضلع کے مختلف تھانہ حلقوں میں ہوٸے سڑک حادثہ میں چار افراد زخمی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
===================
ضلع کے مختلف تھانہ حلقوں میں سڑک حادثہ میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ موقع پر موجود مقامی لوگوں کے زریعے سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے مردانہ اسپتال شاہ گنج میں داخل کرایا گیا جہاں دو نوجوانوں کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ہفتے کی دیر شام کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے وارڈ نمبر چار رہائشی وکاس پانڈے 30 ولد دنیش پانڈے اپنی موٹرسائیکل سے محلہ رہائشی  دیپک پانڈے 31 ولد رام مورت پانڈے اور ساتھی دلسنگار دوبے28ولدرام آسرے دوبے کے ساتھ کسی کام سے شاہ گنج قصبہ گیا تھا جہاں سے دیر شام واپس کوٹتے وقت جیسے ہی سدھائی موڑ کے قریب پہنچا،تیز رفطار ہونے کی وجہ سے نامعلوم پک اپ سے ٹکرا گیا جس کے سبب میں تینوں شدید زخمی ہو گئے۔
حادثہ کے بعد راہگیروں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے تینوں زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا جہاں وکاس پانڈے کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
دوسرا واقع کھٹہن تھانہ حلقہ کے پٹیلا موڑ کے قریب پیش آیا جہاں سے موٹرسائیکل سوار نوجوان ٹرک سے پاس لیتے وقت بے قابو ہو کر شاہراہ کنارے واقع کھڈے میں پلٹ کر شدید زخمی ہو گیا۔بتاتے ہیں کہ مذکورہ تھانہ حلقہ کے رسول پور گاؤں رہائشی شاہ باز خان21ولد اسلام خان اتوار کی صبح موٹرسائیکل سے شاہ گنج آرہا تھا کہ جیسے ہی شاہراہ کے موڑ کے قریب پہنچا آگے چل رہی ٹرک سے پاس لینے لگا۔پاس لیتے وقت سامنے سے آرہی ٹرک کو دیکھ موٹرسائیکل بے قابو ہو کر شاہراہ کنارے واقع کھڈے میں چلی گئی جس کے سبب میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو دیتے ہوئے زخمی کو علاج کیلئے شاہ گنج اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھ ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔