Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 3, 2019

الفلاح فرنٹ کے زیر اہتمام"عوام کی مدد کیسے کی جائے"کے عنوان سے میٹنگ کا انعقاد قوم کا پیسہ مشاعرہ اور ٹورنامنٹ کے بجائے غرباءاورقوم کی فلاح و بہبود میں خرچ ہو۔۔ذاکر حسین۔:

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش۔مورخہ3دسمبر۔۔2019
(نامہ نگار)۔
==============================
الفلاح فرنٹ اعظم گڑھ یونٹ کےزیر اہتمام 2 دسمبریعنی آج اعظم گڑھ کے سرائمیر کھریواں موڑ پر ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا,جس میں الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین,شبلی کالج کے سابق مہامنتری کاشف شاہد,محمد فہد,شمیم مطری,سرفراز مہذبی,واصف شاہد,محمد حامد,محمد عاصم,محمد اظفراور محمدعبیداللہ موجود تھے۔اس موقع پر شرکاء نے یہ طے کیا کہ اس بار سردی سے بچائو کیلئےغرباء کے گھروں کی دہلیز تک جاکر کمبل اور گرم کپڑے پہنچائےجائیں۔شرکاء نے یہ بھی طے کیا کہ اس کام کو کرنے کیلئے ہر گائوں اور قصبے میں ایک ایک ذمہ دار بنایا جائے اور وہ ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرے۔اس موقع پر الفلاح فرنٹ صدر ذاکر حسین نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا پیسہ مشاعرہ اور ٹورنامنٹ کے بجائے غرباءاور قوم کی فلاح و بہبودمیں خرچ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہہمارا مقصد مستحق افراد تک اس کی سردی کی ضرورت کا سامان بغیر کسی تشہیر کے پہنچا دیاجائے۔ذاکر حسین نے مزید کہا کہ قوم کے لوگ مشاعرہ اور ٹورنامنٹ  میں ایک بڑی رقم خرچ کر دیتے ہیں تو کیا
 غرباءکیلئےکمبل اور گرم کپڑے کا استعمال نہیں کر سکتے?۔میٹنگ میں شریک کاشف شاہد,محمد فہد,محمد حامد,شمیم مطری,واصف شاہد,سرفراز مہذبی ,محمد اظفر,محمد محفوظ اور محمد عاصم نے لوگوں سے بالخصوص اہل اعظم گڑھ سے اپیل کی ہیکہ سارے لوگ اپنے گائوں ,قصبہ اور اپنے علاقے میں غرباء کے درمیان کمبل اور گرم کپڑےبغیر کسی پرچار کے تقسیم کریں۔اس موقع پر ذاکر حسین نے کہا کہ کمبل تقسیم مہم کے ذریعے ہم چاہتے ہیں کہ اس سردی میں کوئ ٹھنڈ کا شکار نہ ہو ۔میٹنگ میں بلڈ ڈونیٹ مہم,کمبل تقسیم اور دیگر فلاحی کاموں پر تبادلہء خیال ہوا۔ میٹنگ کا خاص مقصد سردی میں غرباءکیلئے نیکی کی دیوار,لحاف,گرم کپڑے اور کمبل کی تقسیم پر گفتگو تھا۔اس موقع پر الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جس طرح سے اعظم گڑھ کی عوام بالخصوص نوجوان ٹورنامنٹ اور مشاعرہ میں بڑی بڑی رقم خرچ کر دیتے ہیں,اسی طرح سے کمبل تقسیم کیلئے سارے لوگ مل کر پیسے اکٹھا کریں اور مستحق افرادتک بغیر کسی پرچار کے کمبل پہنچا دیں۔ذاکر حسین نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر چاہیں تو اپنے پیسے کا صحیح استعمال کرکے بے شمار غرباء کو راحت پہنچا سکتے ہیں۔