Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 8, 2019

باٸیک و ٹرک کی ٹکر۔۔ایک کی موت۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
========================

گورابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے ککہاں موڑ کے قریب موٹرسائیکل نوجوانوں کی سامنے سے آرہی تیز رفطار ٹرک سے ہو گئی جس کے سبب میں ایک نوجوان کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کے زریعے اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے زخمی کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
اطلاع کے مطابق جلالپور تھانہ حلقہ کے ببن مؤ گاؤں رہائشی سچن سنگھ24ولد جے پرکاش سنگھ اپنے چچیرے بھائی اجیت سنگھ 25ولد گھنشیام کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اعظم گڑھ گیا تھا جہاں سے اتوار کی صبح واپس شہرکی طرف لوٹ رہا تھا کہ جیسے ہی مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا سامنے سے آرہی تیز رفطار ٹرک سے بے قابو ہوکر ٹکرا گیا جس کے سبب میں سچن کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اجیت شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ ہوتے ڈرائیور ٹرک لیکر فرار ہو گیا۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے ایمبولنس کی مدد سے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے سچن کو مردہ قرار دیتے ہوئے اجیت کو شدید زخمی حالت میں داخل کرعلاج شروع کر دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔