Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 18, 2019

جامعہ ملیہ اسلامیہ اور اے ایم یو میں پولیس کارروائی کے خلاف ہارورڈ اور آکسفورڈ میں مظاہرہ

غیر ملکی یونیورسٹیوں کے طالبعلموں نے حکومت ہند کولکھے ایک خط میں کہا، یہ معاملہ کسی بھی جمہوری‎سماج کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیتا ہے۔
نئی دہلی: صداٸے وقت/ذراٸع/ایجنسیاں۔
=============================
ہارورڈ اور آکسفورڈ سمیت کئی مشہور تعلیمی اداروں کے طالبعلموں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پولیس کارروائی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ غیر ملکی یونیورسٹیوں کے احاطوں میں مظاہرہ کی رہنمائی وہاں کے ہندوستانی طالب علموں نے کی۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالبعلموں، ریسرچ اسکالرز اور سابق طلباکی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے، ‘ ہم جامعہ، اے ایم یو اور دیگرہندوستانی تعلیمی اداروں میں طالبعلموں پر کیے گئے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ پولیس فورسز کا استعمال یونیورسٹی میں مظاہرہ کرنے کے اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کر رہےطالب علموں کے خلاف کیا گیا ہے۔ ‘
ہارورڈ یونیورسٹی کے طالب علموں اورریسرچ اسکالرز نے حکومت ہندکو کھلا خط بھی لکھا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے، ‘ ہم مظاہرین خاص طورپرخواتین کے جوش کوتوڑنے پر مرکوز پولیس کی بربریت کی خبروں سے تشویش میں مبتلا ہیں اور فکرمند ہیں۔ یہ ذکر کرنامناسب ہے کہ یہ واقعہ مناسب رد عمل، عوامی تنظیم اور عدم اطمینان کے حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ ‘ہارورڈ کے علاوہ کولمبیا،یئیل، نیویارک یونیورسٹی،اسٹین فورڈ، جانس ہاپکنس، کارنیل، ایم آئی ٹی اور دیگر یونیورسٹیوں کے طالبعلموں نے بھی اس خط پر دستخط کیا ہے۔ طالبعلموں نے پولیس اور نیم فوجی دستوں کے ذریعےجبراً کیمپس میں گھس‌کر بچوں کو پیٹنے کی بھی سخت مذمت کی۔