Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 21, 2019

موٹر ساٸیکل چور گرفتار۔!!!

جون پور ...اتر پردیش۔/نماٸندہ
=====================
چندوک تھانہ حلقہ کے کھجی موڑ کے قریب ہفتہ کے روز مخبر کی اطلاع پر پولیس نے دو شاطر چوروں کو گرفتارکرتے ہوئے ان کی نشاندہی پر چوری کی تین موٹرسائیکل برآمد کیا۔پولیس پکڑے گئے چوروں سے کئی اہم سراغ حاصل کرتے ہوئے مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔

اطلاع کے مطابق تھانہ انچارج دگوجے سنگھ نے بتایا کہ پولیس ٹیم کے ساتھ علاقہ کا گست کر رہے تھے تبھی مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ چوری کی موٹرسائیکل کے ساتھ دو شاطر چور کسی کے انتظار میں موجود ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع محاصرہ کر دونوں چوروں کو حراست میں لیکر تھانے آئے۔تھانے پر پوچھ گچھ کے دوران پولیس نے چوروں کی نشاندہی پر تین موٹرسائیکل کو برآمد کیا۔دونوں نے اپنا نام بھونو ولد شیام وکرش و آشیش ولد فوجدار ساکن کچھون بستی تھانہ چندوک بتایا۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔