Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 21, 2019

مدرسہ اعجازالعلوم کھیتا سراٸے میں افسران نے میٹنگ کرکے امن قاٸم رکھنے کی اپیل کی۔

۔جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=====================
کھیتا سرا ئے قصبہ میں ہفتہ کے
روز ایک بجے مدرسہ اعجاز العلوم میں اعلی افسران ملاقات کر شہریت قانون کے متعلق افواہوں سے دور رہنے کی اپیل کی۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر انل پانڈے نے کہا کہ پورے ضلع میں دفعہ 144نافذ ہے کسی بھی طرح کے مظاہرے کی اجازت نہیں ہے تمام افراد کو امن برقرار رکھنے کے لئے تعاون کرنا چاہئے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ریونیو رام پرکاش سنگھ نے کہا کہ شہریت قانون کسی بھی ہندوستانی شہری کی شہریت نہیں چھینی جائے گی۔اس سلسلے میں کچھ شرارتی عناصر کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں سے ہم سب کو بچنا چاہئے۔اس موقع پر ناظم سید طاہر، محمد اسلم خان، اعجاز احمد، سلیم احمد سبو، غیاث احمد، سلیم احمد،محمد عارف، سید احمد نواب وغیرہ موجود رہے۔