Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 21, 2019

پراٸمری اسکول میں چوری۔

۔جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)
====================
کیراکت تحصیل حلقہ کے بجرنگ
نگر چوکی کے تحت جھنجھا پار گاؤں واقع پرائمری اسکول میں چوروں نے چوری کر کے دہشت پھیلا دی ہے صبح گاؤں کے لو گوں نے اسکول کا تالا ٹوٹا ہو ا دیکھ کر اسکول ماسٹر اور انتظامیہ کو فون کیا معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ چوکی کے تحت مذکورہ گاؤں واقع پرائمری اسکول میں گزشتہ رات چوروں نے اسٹور روم کا تالا توڑ کر روم میں رکھا ہو ا ۲ پروجکٹر، ۲ پنکھا ۴ امپلیفائر سائنس کٹ اسکول کی دو عدد مہر سمیت اسکول کے دستاویزات اٹھا لے گئے اسکول پرنسپل آنند کمار رگھوونشی نے بتا یا کہ چوری میں ۰۵ ہزار رمالیت کے سامان چور اٹھا لے گئے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس تفتیش میں لگ گئی ہے۔