Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 9, 2019

سکھی ویلفیر فاونڈیشن جونپور نے فرید الحق میموریل ڈگری کالج کو عطیہ کیا ”سینیٹری وینڈنگ مشین“

جونپور۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت/نماٸندہ/مورخہ ٩ دسمبر ٢٠١٩۔
=============================
سکھی فاونڈیشن جونپور نے فرید الحق میمو ریل ڈگری کالج تعلیم آباد صبرحد شاہگنج میں ایک تقریب میں  سینیٹری پیڈ وینڈنگ مشین کا عطیہ دیا ۔تقریب کا افتتاح مہمان خصوصی ضلع پی پی ایم افسر (کاماکھیا ).رنجنی سنگھ نے کیا۔اس کے قبل نیشنل ہیلتھ  مشن کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد ہوا جس کی صدارت فاونڈیشن کی صدر محترمہ پریتی گپتا نے کیا۔
اپنے صدارتی خطاب میں انھوں نے اس کے استعمال سے ہونیوالے فاٸدے اور نہ استعمال کرنے پر نقصانات کی تفصیل بتاٸی۔ساتھ ہی فرید الحق میموریل ڈگری کالج کے ساتھ ہی
مالی امداد کرنے والی بسنتا دیوی آٹی آٸی کی تعریف کی۔اس موقع پر بطورخاص ٹایکووڈو سیلف ڈیفنس ٹیم ستیا و سہانا نے سیلف ڈیفنس کے ہنر سکھاٸے۔
مہمان خصوصی نے اس مسلے پر کھل کر چرچا کرنے اور بیداری لانے کی ضروت پر زور دیا۔ساتھ ہی کاماکھیا کے متعلق انھوں نے تفصیل سے بتایا اور اس کے متعلق کٸی ایک قانون کے متعلق جانکاری دی۔
دیگر خطاب کرنے والوں میں ایس آٸی شیتلو رام۔پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم و دیگر لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام کی نظامت سلمان شیخ نے کیا۔فاونڈیشن کی جنرل سکریٹری انجوپاٹھک نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر فاونڈیشن کی عہدیدار طولیکا شری واستو۔سورنم جیسوال،سادھنا گپتا،پرنسپل سرسید احمد انٹر کالج شاہد نعیم ،کالج کی لکچرار ڈاکٹر انامیکا مشرا۔ڈاکٹر راکیش سنگھ،ڈاکٹر نظام الدین ، ڈاکٹر ، ڈاکٹر شیو پرساد یادو، ڈاکٹر سوریہ پرکاش یادو ،رویندر ورما، ایاز احمد نے پروگرام کے انعقاد میں اپنا خصوصی تعاون پیش کیا۔