Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 9, 2019

شہریت ترمیمی بل کےخلاف سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے 10 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا کیا اعلان۔

نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع۔۔مورخہ ٩ دسمبر ٢٠١٩/پریس ریلیز۔۔
==============================شہریت  ترمیمی بل 2019 کو کیبینٹ کی منظوری مل چکی ہے آج یہ بل پارلیمنٹ میں پیش ہوا۔۔۔بحث کے لٸیے منظور بھی ہوگیا اور لوک سبھا میں بحث جاری ہے قوی امید ہے کہ وہاں سے بھی بل پاس ہوجاٸے گا۔ اس کے بعد یہ بل راجیہ سبھا میں بھیجا جاٸے گا۔
یہ بل مسلمانوں کو چھوڑ کر  افغانستان ، پاکستان،اور بنگلہ دیش و دیگر بھارت کے پڑوسی ملکوں سے غیر قانونی طور پر ٥ یا اس سے زیادہ وقت سے رہ رہے ہیں انھیں ہندوستان کی شہریت دے دی جاٸے گی۔یہ  مذہب کی بنیاد پر بل ہے جو آٸین ہند کے خلاف ہے۔
یہ بل مسلمانوں کے تیٸں بطور خاص نفرت ہے متحدہ ہندوستان کے لٸیے خطرہ ہے۔
اس سے ملک میں نفرت ، دشمنی، بدلے کا جذبہ اور نسل پرستی میں اضافہ ہوگا۔اس لٸیے ایس ڈی پی آٸی نے اس بل کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایس ڈی پی آٸی نے بی جے پی کو  چھوڑ کر سبھی سیاسی پارٹیوں کو خط لکھ کر گزارش کی ہے کہ اس بل کی مخالفت کریں۔
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آٸی )  شہریت ترمیمی بل (سی اے بی).کے خلاف 10 دسمبر کو  ملک گیر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔