Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 7, 2019

نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی۔!

جون پور..اتر پردیش۔ (نماٸندہ۔۔صداٸے وقت)۔
========================
سنگرامؤ تھانہ حلقہ کے ڈیہوا گاؤں کے قریب پیلی ندی میں نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت مقامی گاؤں کے ہی نوجوان کے طور پر کرتے ہوئے تحریر کی بنیاد پر ایک ملزم کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ ندی کے کنارے صبح ایک لاوارش موٹرسائیکل کو دیکھ مقامی لوگ کسی واردات کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے تلاش شروع کی تو ندی کنارے ایک نوجوان کی لاش دیکھ شور مچانا شروع کیا۔شور سنتے ہی کثیر تعداد میں مقامی لوگ جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت مقامی گاؤں کے ہی سنجے کمار 28کے طور پر کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لے لیا۔ادھر اطلاع ملتے ہی مقتول کی اہلیہ مقامی تھانے پہنچ کر گاؤں رہائشی اشوک ولد بھگوان دین کے خلاف تحریر دیکر الزام لگایا کہ گزشتہ شام کو ملزم اس کے شوہر کو اپنے ساتھ لیکر گیا تھا۔اس ضمن میں تھانہ انچارج ہری ناتھ بھارتی نے بتایا کہ مقتول کی اہلیہ ریتا دتوی کی تحریر پر اشوک ولد بھگوان دین کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔