Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 4, 2019

مسلمانوں کے تابوت میں آخری کیل:شہریت ترمیمی بل کو کابینہ کی منظوری۔

مسلمانوں کے علاوہ ہندو، سکھ، بودھ، جین، پارسی اور عیسائی پناہ گزینوں کو شہریت مل سکے گی
نئی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع./۔مورخہ 4 دسمبر 2019.
=============================

،مرکزیا کابینہ نے شہریت ترمیمی بل 2019 سمیت 6 اہم بلوں کو آج منظوری دے دی۔ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کی یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس بل کو اسی ہفتہ لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ اس بل کے قانون بن جانے کے بعد افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے آئے 6 مذہب یعنی ہندو، سکھ، بودھ، جین، پارسی اور عیسائی پناہ گزینوں کو ہندوستان میں شہریت مل سکے گی۔ اس سے پہلے بھی اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جاچکا ہے لیکن یہ بل راجیہ سبھا میں منظور نہیں ہوسکا تھا۔وزیر اطلاعات پرکاش جاویڈکر نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں شہریت ترمیمی بل اور درج  ذیل ذات وقبائل  کے ریزرویشن کو دس سال بڑھانے سے متعلق بل کو منظوری دے دی گئی ہے۔یہ پوچھے جانے پر اس بل کو پارلیمنٹ میں کب پیش کیا جائے گا ، وزیر اطلاعات نے کہا کہ بل کو ایوان میں جمعرات یا جمعہ کو پیش کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن اس کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی ۔ یہ کہے جانے پر کہ اس بل کی آسام میں مخالفت شروع ہوگئی ہے ، جاوڑیکر نے کہا کہ بل کو پارلیمنٹ میں آنے دیجئے۔ لوگ اس کے التزامات جان کر اس کا خیر مقدم کریں گے۔نامہ نگاروں نے جب دیگر بلوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے یہ کہہ کر اس کے التزامات کو بتانے سے انکار کیا کہ پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کےبعد اطلاع مل جائے گی ۔
 انہوں نے کہا کہ ریزرویشن کو دس سال کے لئے نافذ کیا جاتا ہے اور سماجی انصاف کی سمت میں اس کا جائزہ لینے کے بعد اس کی مدت بڑھائی جاتی ہے۔ اب ریزرویشن کی مدت کو 2020 سے 2030 تک کے لئے بڑھایا جارہا ہے ۔ اس کے لئے کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ سنسکرت کے تین ڈیمڈ یونیورسٹیوں کو ملا کر ایک مرکزی یونیورسٹی قائم کرنے سے متعلق بل، نجی ڈاٹا کی سلامتی یقینی بنانے والے بل، سینئر شہریوں کی دیکھ بھال، صحت وغیرہ کی فکر کرنے والے بل اورمزدوروں کی بہتری   سے متعلق بل اور جموں وکشمیر ریزرویشن بل کو واپس لینے کوبھی منظوری دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ نجی ڈاٹا کی سلامتی کا بل ہندوستان کی سلامتی کو دھیان میں رکھتے ہوئے لایا گیا ہے۔یہ سوال کئے جانے پر کہ شہری بل میں کیا نئے التزامات اور ترمیم شامل کئے گئے ہیں، مسٹر جاویڈکر نے کہاکہ بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کےبعد ہی اس کے بارے میں کچھ بتایا جاسکتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس بل میں سبھی شہریوں کے مفادات کا خیال رکھا گیا ہے ایسے التزامات کئے گئے ہیں جن کا سبھی لوگ خیر مقدم کریں گے۔