Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 25, 2019

این آرسی اور این پی آر پر منصوبہ بند طریقے سے لڑنا ہوگا۔ این آرسی کے ہدف ملک کے مسلم ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اروندھتی راٸے۔


دہلی یونیورسٹی میں اروندھتی رائے نے وزیراعظم نریندرمودی کے اوپر یہاں اتوارکورام لیلا میدان ریلی میں این آرسی عمل کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا.

نئی دہلی:صداٸے وقت / ذراٸع۔/٢٥ دسمبر ٢٠١٩۔
=============================
 رائٹراورسماجی کارکن اروندھتی رائے نےقومی آبادی رجسٹر(این پی آر) کی مخالفت کرنےکی اپیل کرتے ہوئےبدھ کودعویٰ کیا کہ این پی آرقومی شہری رجسٹر(این آر سی) کےلئےڈیٹا بیس کا کام کرے گا۔ دہلی یونیورسٹی میں ایک احتجاجی میٹنگ کوخطاب کرتے ہوئےانہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ این آرسی کا ہدف ملک کے مسلم ہیں۔ اروندھتی رائےنے وزیراعظم نریندرمودی پراین آرسی کے موضوع پرجھوٹ بولنےکا الزام لگایا.
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے پہلے ہی کہا تھا کہ این پی آراوراین آرسی کےدرمیان کوئی تعلق نہیں ہےاوران کےڈیٹا بیس کوایک دوسرے کےلئےاستعمال نہیں کیا جاسکتا۔ این پی آر کےلئے2010 میں ڈیٹا جمع کیا گیا تھا، جسے2015 میں اپڈیٹ کیا گیا تھا.
اروندھتی رائےنےکہا کہ این پی آرکےتحت افسران لوگوں کےگھروں تک جاکران کا نام پتہ اوردیگرتفصیلات جمع کریں گے۔ احتجاجی مظاہرے کو خطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہا 'وہ آپ کےگھروں تک جائیں گے، آپ کا نام، فون نمبراور آدھارکارڈ، ڈرائیونگ لائسنس جیسے کاغذات کے بارے میں پوچھیں گے۔ این پی آر، این آرسی کا ڈیٹا بیس بنے گا۔ ہمیں اس کے خلاف منصوبہ بند طریقے سے لڑنا ہوگا۔ جب وہ این پی آرکے لئے آپ کے گھرآئیں توآپ انہیں دوسرا نام بتا دیں۔ پتے کے لئے آپ انہیں 7 آرسی آربتائیں۔ ہمیں دبانے کےلئے بہت ساری طاقت لگیں گی۔ ہم لوگ لاٹھی اورگولی کھانےکےلئے پیدا نہیں ہوہئے ہیں'۔
انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کےاوپریہاں اتوارکورام لیلا میدان ریلی میں این آرسی عمل کےبارے میں جھوٹ بولنےکا الزام لگایا۔ اروند ھتی رائےنےکہا کہ وزیراعظم نے جھوٹ بولا کہ ملک میں ڈیٹنشن سینٹریا حراست میں مرکزنہیں ہیں۔ انہوں نےکہا 'پکڑے جائیں گے یہ جانتےہوئے بھی انہوں نے(وزیراعظم) جھوٹ بولا کیونکہ ان کے پاس میڈیا ہے، جوان سے سوال نہیں پوچھےگا'۔ اروندھتی رائےنےکہا کہ جوشہریت ترمیمی قانون اوراین آرسی کی مخالفت کررہے ہیں، انہیں مختلف ریاستوں سے باقاعدہ یقین دہانی لینی چاہئے کہ وہ اس تجویز کو نافذ نہیں کریں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں سی اے اے اوراین آرسی کا وسیع سطح پرمخالفت ہونے کے بعد حکومت اس کی تجویزکواین پی آرکے ذریعہ نافذ کروانا چاہتی ہے۔
اروندھتی رائے نےکہا کہ اترپردیش پولیس مسلمانوں پرحملہ کررہی ہے اوران کا استحصال کررہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اترپردیش پولیس مسلمانوں کے گھروں میں گھس کرلوٹ مارکررہی ہے۔ اروندھتی رائے کے مطابق سی اے اے اوراین آرسی مسلمانوں کے علاوہ دلتوں، آدیواسیوں اورملک کے غریب لوگوں کے بھی خلاف ہے۔