Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 12, 2019

پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کا اعلان ۔۔۔۔۔ کسی بھی حالت میں ریاست میں نافذ نہیں ہونے دیں گے سی اے بی۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔
======-====---==-==-=========-===
پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے شہریت ترمیمی بل کو غیر آئینی اور ملک کو تقسیم کرنے والا بتاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سی اے بی کو کسی بھی حالت میں پنجاب میں نافذ نہیں کرنے دیا جائے گا ۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل کو نافذ ہونے سے روکنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جلد ہی ایک تجویز بھی لائی جائے گی ۔
آئینی پالیسیوں کے تحفظ کے تئیں پابند عہد ہونے پر زور دیتے ہوئے کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ ریاستی اسمبلی میں اکثریت والی کانگریس اسمبلی میں غیر آئینی بل کو روک دے گی ۔ متنازع بل کے راجیہ سبھا میں منظور ہونے کے ایک دن بعد کیپٹن امریندر نے کہا کہ ان کی حکومت نے قانون کو ملک کے سیکولر تانے بانے سے الگ نہیں ہونے دیا ، جس کی طاقت اس کے تنوع میں ہے ۔
پنجاب کے وزیر اعلی نے کہا کہ وہ اس طرح کی آئینی خلاف ورزیوں کو اپنی حکمرانی میں نہیں ہونے دیں گے ۔ کیپٹن امریندر نے شہریت کو مذہب سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو ایک خودمختار ، سماجی ، سیکولر اور ڈیموکریٹک ری پبلک کے طور پر اعلان کئے جانے کے بعد سے آپ ہندوستانی آبادی کے ایک بڑے حصے کو کیسے چھوڑ سکتے ہیں ۔

وزیر اعلی نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کیا ہوگا اگر دیگر ممالک ، جہاں ہندوستانی بڑی تعداد میں رہتے ہیں اور اپنی شہریت حاصل کرچکے ہیں ، وہ ایسا قانون لانے کا فیصلہ کرتے ہیں ؟ اگر وہ ملک اپنے مذہبی اقدار کی بنیاد پر اپنی شہریت واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ان ہندوستانیوں کا کیا ہوگا ؟