Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 7, 2019

انصاف کبھی انتقام کی شکل اختیارنہیں کرسکتا:۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چیف جسٹس آف انڈیا،جسٹس شرد اروند بوبڈے کا بڑا بیان۔

جودھپور۔۔راجستھان/صداٸے وقت/ذراٸع/7 دسمبر 2019.
==============================
چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس شرد اروند بوبڈے نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ حیدرآباد انکاؤنٹر کے بعد ، ان کا بیان بہت اہم ماناجارہاہے۔ چیف جسٹس بوبڈے نے کہا ،انتقام کی نیت سے کیے گئے انصاف کو کبھی انصاف قرارنہیں دیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ انتقام کی شکل میں انصاف نہیں کیاجاناچاہیے۔انتقام کی شکل اختیار کرنے سے انصاف کا تصور بھی تبدیل ہوجائیگا۔
ہم آپ کو بتادیں کہ جمعہ کے روزعلی الصبح حیدرآباد کے قریب شاد نگر میں ایک انکاؤنٹر میں پولیس نے عصمت دری کے چارملزمین کو ہلاک کردیا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ  ملزمین کو موقع لیے جاکرپورے واقعہ کی دوبارہ منظرکشی کرنے کا منصوبہ رکھتی تھی۔پولیس کے مطابق اسی دوران ملزمین نے پولیس پرحملہ کردیا اورفرار ہونے کی کوشش کررہے تھے ۔تاہم پولیس نے انہیں ہتھیار ڈالنے کو کہا ، لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد ، فائرنگ کے تبادلے میں چاروں ملزمین ہلاک ہوگئے تھے۔۔
جودھ پور میں راجستھان ہائی کورٹ کی نئی عمارت کے افتتاحی تقریب میں ، جسٹس ایس اے بوبڈے نے کہا، مجھے نہیں لگتا کہ انصاف کبھی بھی جلدی بازی میں ہونا چاہئے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگرانتقام کی نیت سےانصاف کیا گیا تو وہ اپنا حقیقی تصورکھو دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کبھی بھی انتقام کی شکل اختیار نہیں کرسکتا۔
چیف جسٹس بوبڈے نے کہا ، ملک میں حالیہ انکاؤنٹر نے ایک بارپھرایک پرانی بحث کو جنم دیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ فوجداری انصاف کے نظام کو مجرمانہ مقدمات نمٹانے میں جتنا وقت لگتا ہے اس کے بارے میں ہمیں اپنے موقف اور نقطہ نظر پر دوبارہ غور کرنا چاہئے۔ تاہم ، مجھے نہیں لگتا کہ انصاف فوری طورپرہوسکتا ہے یا ہونا چاہئے۔ انصاف کبھی بھی انتقام کی جگہ نہیں لے سکتا۔
یادرہے کہ کہ ایڈووکیٹ جی ایس مانی اور پردیپ کمار یادو نے پولیس کی کارروائی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ اس معاملےکوانہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انکاؤنٹر میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر بنائی جائے اور تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے۔ اس معاملے میں ، عدالت پیر کو سماعت کرے گی۔