Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 24, 2019

ضلع مجسٹریٹ کا اچانک معاٸنہ !!!

جون پور ...اتر پردیش۔(صداٸے وقت)۔/نماٸندہ۔
==============================
منگر آباد شاہ پور بلاک ہیڈ کوارٹر پر ضلع کلکٹر دنیش کمار سنگھ نے منگل کی صبح اچانک معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے پہلے منریگا سیل کلرک سے بات کی، جس کے بعد انہوں نے سینئر کلرک وریندر سنگھ کے تمام ریکارڈ دیکھے۔ اور چودھویں مالیات کی رقم، بیت الخلا، وزیر اعلی اور وزیر اعظم رہائش گاہ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیا۔ انھوں نے وزیر اعلی رہائش اسکیم کی جانچ کیلئے مستفید بڑاگاؤں رہائشی مہیندر کمار،ونود ویشوکرمااور سچن کو فون پر پیسہ موصول ہونے پر وصولی کے بابت معلومات حاصل کی۔وزیر اعلی شادی منصوبے کے تحت گذشتہ 14 نومبر کو 13 ان مستفید  کی شادی مکمل ہوگئی ہے، ابھی تک ان مستحقین کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل نہ کرنے کی وجہ سے سماج بہبود افسر ہنس راج اپادھیائے کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے وضاحت طلب کی۔
 اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے پرائمری اسکول اچورا کا معائنہ کیا، معائنہ کے دوران انھوں نے طلبا سے ٹیبل پوچھا تو طلباء نے فوراً جواب دے دیا جس پر انھوں نے اساتذہ اور طلباء کو مبارکباد دی۔۔ اس کے بعد ماڈل اسکول کے تعمیراتی کام کو دیکھ کر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے گاؤں میں وزیر اعظم رہائش اور بیت الخلا کا معائنہ بھی کیا۔یہاں سے ڈی ایم کا قافلہ پرائمری صحت مرکز پہنچا جہاں پہلے پرچی تقسیم کاؤنٹر پہنچے۔ پرچی کاٹنے والے ملازم کی عدم حاضری پر وہ ناراض ہوگئے، جس کے بعد وہ براہ راست او پی ڈی روم میں چلے گئے۔ وہاں پہنچے پر انچارج میڈیکل افسر کو مریضوں کو دیکھتے ہوئے ملے۔ رجسٹر پر محض 37 مریضوں کے نام رجسٹر ڈمیں دیکھ ناراضگی کا اظہار کیا۔ انھوں نے برآمدے میں قطار لگا کر بیٹھے مریضوں سے بات کی۔اس دوران رام دلاری اور شرملا نامی خاتون نے بتایا کہ گزشتہ ہفتہ بھی یہاں آئی تھی جہاں انھیں باہر سے اودیات لکھی گئی تھی جس کی قیمت ساڑھے چھ سو روپے لکھی تھی۔مریضوں کو باہر سے دوا لکھنے پر ڈی ایم نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انچارج میڈیکل افسر سے حکومت کے زریعے دستیاب کی گئی اودیات کو مفت تقسیم کرنے کی ہدایت دی اور اودیات موجود نہیں ہونے پر خط منتقل کرنے کی ہدایت دی۔یہاں سے ڈی ایم اسٹور روم میں پہنچ کر فارماسسٹ آر پی سنگھ نے اودیات کی دستیابی سے متعلق معلومات حاصل کی۔فارماسسٹ نے بتایا کہ موجودہ وقت میں 66اودیات مرکز پر دستیاب ہے،ڈاکٹروں نے لکھنے پر مریضوں کو مفت تقسیم کی جاتی ہے۔جانچ کے دوران انھوں نے مرکز کے سبھی اہلکاروں کو کام میں لاپرواہی کرنے پر کاروائی کی ہدایت دیا۔اس موقع پر بی ڈی او پیوس سنگھ،شیو شنکر لال سمیت دیگر افسران موجود رہے۔