Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 6, 2019

تلنگانہ ہاٸی کورٹ کی ہدایت۔۔۔انکاونٹر میں مارے گٸیے چاروں افراد کی نعشوں کی محفوظ رکھا جاٸے۔

حیدرآباد-6 دسمبر۔2019( صداٸے  وقت۔۔ذراٸع)۔
==============================
 تلنگانہ ہائی کورٹ نے دیشا واقعہ کے ملزمین کے انکاونٹر پر داخل ہونے والی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پیر9 دسمبر تک چاروں ملزمین کی نعشوں کو محفوظ رکھنے کی پولیس کو ہدایت دی ہے شاد نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والے چٹانپلی میں ہونے والے انکاؤنٹر پر ہائیکورٹ میں ہنگامی سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے آج شام 6 بجے داخل ہونے والی درخواست پر سماعت کی۔ انکاؤنٹر میں مارے گئے محمد عارف ، نوین ، شیوا اور چننا کیشولو کی نعشوں کو  9 دسمبر کی رات 8 بجے تک محبوب نگر ہاسپٹل میں محفوظ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت میں ایڈووکیٹ جنرل بی ایس پرساد شریک ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے عمل کی ویڈیو گرافی کی گئی ۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے کہا کہ وہ 9 جولائی کو درخواست کی سماعت کرے گی۔