Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 19, 2019

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ملی اور سٍول سوساٸٹی تنظیموں کا نیا اتحاد۔۔!



نئی دہلی ، 19 دسمبر 2019/صداٸے وقت
==========================
      شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف منظم ملک گیر تحریک چلانے کے لیے ملّی اور سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں
اور دیگر موقر شخصیات  نے' الائنس اگینسٹ سی اےاے اینڈ این آر سی ' کے نام سے  ایک نیا قومی اتحاد  تشکیل دیا ہے _  ساتھ ایشیا ہیومن رائٹس ڈوکیومنٹیشن کے ڈائریکٹر روی نایر کو اس کا کنوینر بنایا گیا ہے ، جب کہ معروف مسلم رہ نما مجتبی فاروق کو کو کنوینر نامزد کیا گیا ہے _

     شہریت ترمیمی  قانون اور این آر سی پر تعلیمی اداروں اور پورے ملک میں جو بے چینی اور غصہ ہے اور اس کے خلاف پولس اور انتظامیہ کا جو ردعمل سامنے آرہا ہے ، نیز اس مسئلہ کو کیسے آگے بڑھایا جائے؟ اور ان کے درمیان کس طرح ربط اور تال میل بنایا جائے؟ اس سلسلے میں کل شام دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ملّی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے سرکردہ افراد کی ایک اہم مٹینگ منعقد ہوئی ۔ اس میں مسلمانوں  اور غیر مسلموں کے 100 سے زائد افراد شریک ہوئے ۔ مٹینگ کی نظامت کرتے ہوئے ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ اتنی شارٹ نوٹس پر اس بڑی تعداد میں آپ کی شرکت مسئلہ کے سلسلے میں آپ کی حساسیت کا ثبوت ہے ۔ آج پورے ملک میں شہریت ترمیمی  قانون اور این آر سی پر جس غم و غصہ کا مظاہرہ پورے ملک بالخصوص تعلیمی اداروں میں آرہا ہے وہ خوش آئند ہے ۔ آج کی یہ مٹینگ ملک کی ملّی تنظیموں اور بعض سرکردہ افراد کی جانب سے بلائی گئی ہے _ اس کے اغراض و مقاصد امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے  بیان  کریں گے ۔

        سعادت اللہ حسینی صاحب نے مٹینگ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ دو دن قبل مرکز جماعت اسلامی ہند میں بعض اہم مسلم تنظیموں اور دانش وروں کی ایک اہم مٹینگ ہوئی تھی ، جس میں ملک کے موجودہ حالات ، بالخصوص شہریت ترمیمی قانون  کے خلاف اٹھنے والی تحریک ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ، علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی ، بنارس ہندو یونی ورسٹی ، ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس اور دیگر کئی جامعات کے احتجاجی مظاہروں کا جائزہ لیا گیا تھا اور طے پایا تھا کہ جلد ہی ایک بڑی مٹینگ کا اہتمام کیا جائے اور برادرانِ وطن کے نام ور افراد کو ساتھ لے کر اس سلسلے میں مناسب اقدامات کئے جائیں ، تاکہ ملک گیر سطح کی اس تحریک میں ربط و تعاون ہو ، شرارتی عناصر کو اس میں گھسنے نہ دیا جائے اور اس تحریک کو اس وقت تک چلایا جائے جب تک یا تو حکومت اس قانون کو خود واپس لے لے ، یا پھر سپریم کورٹ اسے منسوخ کردے ۔ اگر ہم آج اتفاق رائے سے ایک کوآرڈی نیشن کمیٹی بنا سکیں تو بہت بہتر ہوگا ۔

        بحث و تمحیص کے بعد طے پایا کہ اس پوری تحریک کے درمیان ربط و تعلق قائم رکھنے ، مستقل مزاجی کے ساتھ اسے اس وقت چلانے کا اہتمام کیا جائے جب تک کہ یہ قانون واپس نہ لے لیا جائے ، اس تحریک میں پرو فیشنلزم پیدا کرنے اور اس کے دیگر تقاضوں کو پورا کرنے میں بھی تعاون دیا جائے ۔

           چنانچہ شرکاء نے اس کے لیے الائنس اگینسٹ سی اےاے اینڈ این آر سی کے نام پر اتفاق کیا اور اس کے لیے ہیومن رائٹ اکٹیوسٹ جناب روی نائر کو کنوینر اور جناب مجتبی فاروق کو کو کنوینر بنایا گیا ۔ طے کیا گیا کہ پروگرام ترتیب دینے اور اسے نافذ کرنے کے لئے ایک اسٹیرنگ کمیٹی ، میڈیا اور بین الاقوامی امور کے لیے بھی کمیٹیاں بنائی جائیں گی ، جس کا اختیار کنوینر اور کو کنوینر کو دیا گیا ۔ آج جن افراد نے مٹینگ میں شرکت کی ، طے پایا کہ وہ سب اس کی جنرل باڈی کے رکن ہوں گے ۔ اس کے علاوہ جو اہم افراد آج کسی وجہ سے شرکت نہیں  کرسکے ان کو بھی جنرل باڈی میں شامل کرلیا جائے گا ۔

         آخر میں ناظم پروگرام ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کی کام یابی آپ تمام حضرات کی بھرپور شرکت سے ہی ممکن ہے ۔ ان شاءاللہ ہر پروگرام سے آپ کو باخبر رکھا جائے گا ۔

           میٹنگ میں امیر شریعت بہار ، اڑیسہ و جھارکھنڈ مولانا محمد ولی رحمانی ، جمیعت علماء ھند کے جنرل سکریٹری جناب محمود مدنی ، مرکزی جمیعت اہل حدیث کے خزانچی جناب وکیل پرویز ، جناب ظفر محمود ، ہیومن رائٹ اکٹیوسٹ جناب روی نائر ، دہلی یونی ورسٹی کے پروفیسر و سماجی کارکن جناب اپوروانند ، جے این یو کی اسسٹنٹ پروفیسر غزالہ جمیل ، سینئر صحافی پرشانت ٹنڈن ، انل چمڑیا ، فتح پوری مسجد کے شاہی امام مفتی مکرم احمد ، علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی کے سابق وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالدین شاہ ، سپریم کورٹ کے وکیل ایڈوکیٹ شکیل احمد سید ، یونائٹیڈ اگینسٹ ہیٹ کے ندیم خان اور خالد سیفی ، جماعت اسلامی ہند کے نائب صدور جناب محمد جعفر ، انجینئر محمد سلیم اور جناب سید امین الحسن ، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ک