Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 12, 2019

آسام میں احتجاجیوں نے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈروں کی رہائش گاہوں پر کٸیے حملے، فوج کا فلیگ مارچ

آسام میں بدھ کو مظاہرین نے تقریبا سوا چھ بجے نافذ کرفیو کی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشنوں پر توڑ پھوڑ کی اور ڈبروگڑھ میں وزیر اعلی سروانند سونووال کی رہائش گاہ پر حملہ بھی کیا۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع/١٢ دسمبر ٢٠١۔
============================
گوہاٹی۔ آسام میں شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کے خلاف جاری احتجاج و مظاہرہ کو  دیکھتے ہوئے فوج نے کئی حصوں میں فلیگ مارچ کیا ہے اورحالات کو کنٹرول کرنے کے لئے مرکزی حکومت نے پانچ ہزار سے زائد نیم فوجی دستہ کے جوانوں کی 24 ٹکڑیوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل بدھ کو مظاہرین نے تقریبا سوا چھ بجے نافذ کرفیو کی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشنوں پر توڑ پھوڑ کی اور ڈبروگڑھ میں وزیر اعلی سروانند سونووال کی رہائش گاہ پر حملہ بھی کیا۔
مظاہرین نے کئی مقامات پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کی رہائش گاہوں پر حملے کئے اور سونووال کی رہائش گاہ پر پتھراؤ بھی کیا۔ نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین نے نے چبووا اور پنی ٹولہ ریلوے اسٹیشن کو اپنا نشانہ بنایا اور مظاہرین کے انتہائی مشتعل ہو جانے کی وجہ سے ڈبروگڑھ اور گوہاٹی میں درمیان ٹریفک کو ملتوی کر دیا گیا۔
رپورٹوں کے مطابق گوہاٹی کے لچت نگر علاقہ میں پولیس کی فائرنگ میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر جمعرات کی شام سات بجے تک انٹرنیٹ خدمات معطل کر رکھی ہیں۔