آ ہ ! حفیظ نعمانی /از حکیم نازش احتشام اعظمی/صداٸے وقت۔
==============================
ممتاز صحافی محترم حفیظ نعمانی کا کچھ دیر پہلے لکھنؤ کے سہارا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔یہ خبرمجھے خطہ اعظم گڑہ کے حوالے سے ملی ۔ حفیظ نعمانی صاحب پچھلے کچھ دنوں سے بیمار چل رہے تھے ابھی کل ہی فیس بک پے انکی بیماری کی اطلاع ملی تھی
محترم حفیظ نعمانی جید عالم دین اور ماہنامہ "الفرقان" کے بانی مدیر مولانا منظور نعمانی رح کے بیٹے تھے ۔ نعمانی صاحب اردو کےمختلف اخبارات ورسائل میں ادارت کے فرایض انجام دیتے رہےاور انکے لئے اور دوسرے اخباروں کے لئے مستقل کالم لکھتے تھے میری دوبار انسے موبائل پے گفتگو رہی میں نے اپنا ٹعارف ملک زادہ منظور فن اور شخصیت کے حوالے سےکرایا تو اپ نے کہا کبھی کسی وقت موقع نکال کرلکھنو آؤ اورمجھے بتاؤ میں اسٹیشن لینے اجاوںگا لیکن وہ ملاقات کا وعدہ ہی رہاابھی دوماہ قبل لکھنو حکیم وسیم احمد اعظمی صاحب کے یہاں ایک تقریب میں جانا ہوا وہاں برادر عزیز اویس سنبھلی صاحب سے ملاقات ہوئ تو میں نے ان سے ذکر کیا اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی تو برادر عزیز نے کہاکل ہی ملاقات کرادونگالیکن صبح میں میری کچھ مصروفیات کی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی جس کا مجھے ہمیشہ افسوس رہےگا
حکیم نازش احتشام اعظمی