Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 8, 2019

آج پارلیمنٹ میں پیش ہوگی ”شہریت ترمیمی بل”۔۔۔بی جے پی نے اپنے ممبران کو ہاوس میں موجود رہنے کے لٸیے جاری کی وہپ۔

نٸی دہلی/صداٸے وقت/نماٸندہ۔/مورخہ ٩ دسمبر ٢٠١٩ بروز دوشنبہ۔
==============================
اطلاع کے مطابق بی جے پی کی مرکزی حکومت آج مورخہ ٩ دسمبر ٢٠١٩ کو پارلیمنٹ میں شہریت سے متعلق ترمیمی بل پیش کرے گی۔۔اس بل کی اہمیت کے مد نظر این ڈی اے کی مرکزی حکومت نے اپنےتمام ممبران پارلیمنٹ کو وھپ جاری کرکے ہدایت کی ہے کہ پارلیمنٹ میں اپنی حاضری کو یقینی بناٸیں۔
واضح ہو کہ شہریت ترمیمی بل کے ذریعہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کے علاوہ دیگر تمام مذاہب کے افراد کو جو کہ کسی بھی ملک سے مہاجر کی حیثیت سے آٸے ہیں ان کو ہندوستان کی شہریت آسانی کیساتھ ملنے کا راستہ صاف ہوجاٸے گا۔صرف مسلمانوں کو یہ سہولت نہیں ملنے والی ہے۔۔اس بل کے دونوں ایوانوں میں پاس ہونے کے بعد یہ قانون بن جاٸے گا ۔۔۔اس کے بعد ملک میں این آرسی لاگو کی جاٸے گی۔۔این آرسی میں صرف مسلمانوں کو ہی اپنی شہریت کے ثبوت دینے ہوں گے۔۔اس طریقہ سے یہ صرف مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لٸیے ہی قانون لایا جارہا ہے۔۔اگر یہ قانون پاس ہوجاتا ہے تو ملک کو ہندو راشٹر بنانے کا راستہ اور بھی آسان ہوجاٸے گا۔
حالانکہ پارلیمنٹ کے اندر حزب اختلاف کی جماعتیں اس بل کی مخالفت کر رہی ہیں مگر تعداد کے اس کھیل میں بازی حکمران جاعت کے ہاتھ رہے گی۔۔۔این آرسی کی مخالفت میں شمال مشرق کی ریاستوں نے احتجاج شروع کیا تو وہاں کی 6 ریاستوں کو اس سے الگ کردیا گیا۔۔اب صرف مسلمان ہی اس کے ٹارگٹ ہوں گے۔
اس کے باوجود ابھی تک مسلم اراکین پارلیمنٹ، مسلم تنظیمیں اس بل کو روکنے کے لٸیے کوٸی مشترکہ اور مضبوط لاٸحہُ عمل نہیں تیار کرسکے۔حالانکہ کٸی پارٹیاں اور آرگناٸزیشن اپنے طور پر محدود طریقے سے اس بل کی مخالفت کر رہے ہیں۔مگر مسلم پرسنل لإ بورڈ ، جمیعت علمإ ہندی، ایم آٸی ایم ، پیس پارٹی و دیگر تنظیمیں اور سیاسی پارٹیاں ابھی تک خاموش ہیں۔۔۔مصلحت کیا ہے ؟ اب کس بات کا انتظار ہے ؟ یہ سمجھ سے باہرہے۔