Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 8, 2019

آج لوک سبھا میں پیش ہوسکتا ہےشہریت ترمیمی بل۔۔۔وزیر داخلہ دوپہر ١٢ بجے پیش کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شہریت ترمیمی بل ہے کیا ؟

شہریت ترمیمی بل : آج لوک سبھا میں پیش ہوسکتاہےبل، سخت نوک جھونک کے آثار۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت/ذراٸع/مورخہ ٩ دسمبر ٢٠١٩۔
==============================
ملک میں 60 سال پرانے شہریت قانون کو بدلنےکےلیےمرکزی حکومت نےکمرکس لی ہے۔ملک میں احتجاج ومظاہرہ کےدوران آج لوک سبھا میں وزیر داخلہ امت شاہ شہریت ترمیمی بل پیش کریں گے۔ بی جے پی نے اپنے ارکان پارلیمان کو تین دنوں کےلیےوہپ جاری کیاہے۔اگریہ بل قانون بن جاتا ہے تو پاکستان، افغانستان اوربنگلہ دیش سے ہندو، سکھ، بدھ، جین، پارسی، اورعیسائی کوملک میں شہریت مل سکےگی۔آپ کوبتادیں اس بل سےمسلمانوں کودوررکھاگیا ہے۔
شہریت ترمیمی بل کیا ہے؟
سٹیزن شپ ایکٹ 1955 میں ترمیم کی کوشش
افغانستان ، بنگلہ دیش اور پاکستان کےغیرمسلموں کوشہریت دینا مقصد
غیر قانونی تارکین وطن کو ہندوستان کی شہریت دینا مقصد
ہندو ، سکھ ، بدھ ، جین ، پارسی، اور
عیسائی کوہی شہریت ترمیمی بل سےہوگا فائدہ
شہریت ترمیمی بل سےمسلمانوں کورکھاگیا ہےدور
شہریت ایکٹ 1955 کیاہے؟
جوہندوستان میں پیداہوا وہ ملک کاشہری ہے
ہندوستانی والدین ہیں توبچے بھی ہندوستانی ہوئے
ایک مخصوص مدت میں ہندوستان میں مقیم ہے وہ بھی ملک کا شہری ہے
غیر قانونی تارکین وطن ہندوستان کے شہری نہیں ہوسکتے
غیرقانونی تارکین وطن کو دفعہ 1946 کے تحت جیل میں ڈالاجاسکتا ہے
پاسپورٹ ایکٹ 1920 کے تحت بھی جیل یاملک بدرکیاجا سکتا ہے
پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی بل
یہ بل 19 جولائی 2016 کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا
یہ بل 12 اگست 2016 کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا تھا
کمیٹی نے 7 جنوری 2019 کو اپنی رپورٹ پیش کی
یہ بل 8 جنوری 2019بل کو لوک سبھا میں منظور کیا گیا
راجیہ سبھا میں بل پیش نہیں کیاجاسکا
بل پرتنازعہ کیا ہے؟
شہریت ترمیمی بل کےمخالفین کی دلیل
یہ بل آئین کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے
بل کےذریعے ایک خاص فرقہ کونشانہ بنایاجارہاہے