Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 23, 2019

محمد حسن پی جی کالج میں پانچ روزہ یگا کیمپ کا اختتام۔

جون پور ۔۔اتر پردیش(نماٸندہ۔۔۔صداٸے وقت)۔
===========================
محمد حسن پوسٹ گریجویٹ کالج کے بی ایڈ شعبہ میں پانچ روزہ یوگا ٹریننگ کیمپ کے اختتام کے موقع پر پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوگا صحت مند زندگی کی بنیاد ہے،

اسے ہر روز اپنی زندگی میں کربا چاہئے۔ پتنجلی یوگا کمیٹی کے ریاستی انچارج رام اچل ہری مورتی اور ریاستی کالج انچارج ڈاکٹر سنجے شریواستو، خواتین پتنجلی یوگ کمیٹی کی ضلع انچارج ممتا بھٹ، اور مسٹر مدن موہن بھٹ کے ہدایات پرکالج میں پانچ روزہ یوگا تربیتی کیمپ کا پیر کے روز اختتام ہوا ہے۔کمیٹی کے سبھی لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جنھوں نے طالبات کو زندگی کے اچھے پہلو سے فیض یاب کرایا۔اس موقع پر ڈاکٹر سنیل دت مشرا،ڈاکٹر آشیش شریواستو،ڈاکٹر پرجولت یادو،ڈاکٹر پریتی سنگھ،ڈاکٹر شیلیش یادو،ڈاکٹر سنتوش یادو،احمد عباس سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔