Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 23, 2019

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ متضاد بیانات دیکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سراج مہدی۔

جون پور ۔۔اتر پردیش(نماٸندہ۔۔صداٸے وقت)۔
========================
سابق ایم ایل سی حاجی سراج مہدی نے کہا کہ مرکزی حکومت میں وزیر اعظم نریندر مودی سربراہ ہیں یا وزیر داخلہ امت شاہ۔دونوں لوگوں کے مختلف بیانات سے ملک کی عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے مختلف بیانات کی وجہ سے ملک کے عوام الجھن کا شکار ہیں اور پورے ملک میں بغاوت جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔مذکورہ باتیں انھوں نے شہر کے شیعہ ڈگری کالج میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام نے آرٹیکل 370، رام مندر سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے، نوٹ بندی سمیت تمام چیزوں کو قبول کرلیا، پھر کیا بات ہے کہ ملک کے لوگ این آر سی اور سی اے اے کو قبول نہیں کررہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور مرکزی حکومت کو اس پر لوگوں سے تبادلہ خیال کرنا چاہئے اور اس طرح کے سیاہ قانون کو، جو ملک کے عوام نے قبول نہیں کیا، اسے فوری اثر کے ساتھ واپس لیا جانا چاہئے۔ اترپردیش کانگریس ڈسپلن کمیٹی کے ذریعہ سراج مہدی کو کانگریس پارٹی سے ہٹائے جانے کے سوال پر، انہوں نے کہا کہ وہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا ممبر ہیں۔ انھیں کانگریس پارٹی سے نکالنے کا حق قومی صدر سونیا گاندھی کے پاس ہے نہ کہ ریاستی صدر کا۔ کانگریس کمیٹی کانگریس کے دستور سے آگاہ نہیں ہے، پہلے پی سی سی عہدیداروں کو کانگریس کے آئین کے بارے میں اچھی طرح آگاہ کیا جانا چاہئے۔ مسٹرمہدی نے کہا کہ وہ کانگریس میں تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ 28 دسمبر کو لکھنؤ میں  میٹنگ منعقد ہورہی ہے جس میں پرانے عہدیداران کو مدعو کیا جارہا ہے۔اس میٹنگ کے بعد وہ قومی صدر محترمہ سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے۔ سراج مہدی نے جھارکھنڈ کے حالیہ نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا تکبر ختم ہونا شروع ہو گیا ہے، جس کا آغاز مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ کے انتخابات سے شروع ہو چکاہے۔ وہ دن دور نہیں جب بھارتیہ جنتا پارٹی کا غرورملک کی عوام توڑ دے گی۔ اس موقع پر کانگریس لیڈرراجیش سنگھ، پرویز حسن سمیت دیگر لوگ موجو درہے۔