Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 23, 2019

جھار کھنڈ میں بی جے پی کی شکست پر کانگریسیوں نے تقسیم کی مٹھاٸیاں

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ ۔صداٸے وقت)۔
=========================
جھارکھنڈ میں بھاجپا کو شکست دیکر کانگریس حامی پارٹیوں کے اقتدار حاصل پر پیر کے روز یوتھ کانگریس کے ضلع صدر ستیویر سنگھ کی قیادت میں کارکنانوں نے ایک دوسرے کو

مٹھائیاں کھلا کر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر مسٹر سنگھ نے کہا کہ جھارکھنڈ کی عوام نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ جھوٹ بول کر گمراہ کرنے والوں سے ہوشیار ہو چکی ہے۔ملک کے وزیر اعظم نے سبز باغ دکھا کر عوام کو بیروزگاری اور مہنگائی سمیت پریشان کرنے والے منصوبے دے دیے جس سے پورے ملک میں حالات خراب ہو گئے ہیں۔عوام نے بتا دیا کہ جملے کی حکومت میں ان کا کوئی بھروسہ نہیں ہے اور حقیقت میں ترقی کی راہ کانگریس پارٹی ہی ہموار کر سکتی ہے۔اس موقع پر ساجد مانو،وویک سنگھ،جے منگل یادو،محمد فضل،آشیش موریہ،اجیت یادو،سرجن سنگھ،ستیم شرایواستو،پردیپ پرجاپتی،محمد عارف سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔