Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 23, 2019

اعظم گڑھ کا انعامی بد معاش پولیس مڈبھیڑ میں گرفتار۔۔۔بدمعاش سمیت ایک پولیس اہل کار زخمی۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ صداٸے وقت)۔
=========================
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے سلطان پور گاؤں کے قریب کرایم برانچ اور پولیس ٹیم کی بدمعاشوں سے ہوئی مڈبھیڑ میں ایک پولیس اہلکار بدمعاش کی گولی سے زخمی ہو گیا۔جوابی کاروائی میں پولیس کی گولی سے انعامی بدمعاش بھی زخمی ہو گیا۔گرفتار ہوئے بدمعاش پر اعظم گڑھ ضلع کے نصف درجن تھانوں میں سنگین مقدمہ درج ہیں اور وہ 50ہزار کا انعامی بتایا گیا۔

پولیس کے مطابق سرائے خواجہ تھانہ انچارج گزشتہ شب مشتبہ بدمعاشوں کی سراغ رسی میں صدیق پورتراہے کے قریب موجود تھے کہ اسی درمیان مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ رائے سنگھ صاحب نامی بدمعاش جو اعظم گڑھ ضلع کے نصف درجن تھانوں میں لوٹ،ڈکیتی جیسے سنگین معاملوں میں مفرور ہے اور ڈی آئی جی اعظم گڑھ کے زریعے اس پر 50ہزار کے انعام کا اعلان ہے،علاقہ کے سلطان پور گاؤں میں موٹرسائیکل سے موجود ہے اور کسی واردات کو انجام دینے کی فراق میں ہے۔اطلاع ملتے ہی کرام برانچ،لائن بازاراور سرائے خواجہ تھانہ کی مشترکہ ٹیم نے گاؤں کا محاصرہ کر تے ہوئے مین سڑک پر پہنچے بدمعاش نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس میں ہیڈ کانسٹیبل سنجے یادو کے ہاتھ میں گولی لگ گئی اور وہ زخمی ہو کر گر گیا۔جوابی کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے فائرنگ شروع کی جس سے بدمعاش کے پیر میں گولی لگ گئی اور وہ سڑک کنارے کھڈے میں گر گیا۔کہرے کی وجہ سے کافی مشقت کے بعد پولیس نے تلاش کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔پکڑے گئے بدمعاش نے موٹرسائیکل کو چوری ہونے کی بات قبول کی۔اس نے اپنا نام رائے سنگھ یادو ولد ننہکو یادو ساکن مجھلی پٹی تھانہ سرائے خواجہ بتایا۔پولیس نے اس کے پاس سے ایک طمنچہ اور کارتوس برآمد کیا۔پولیس کے مطابق بدمعاش پر اعظم گڑھ ضلع میں درجنوں مقدمے درج ہے۔