Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 21, 2019

دن دہاڑے صرافہ تاجر سےلوٹ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=====================
سنگرا مؤ تھانہ حلقہ کے آہوپور گاؤں واقع پیلی ندی کی پلیا کے قریب سے موٹرسائیکل سوار دو بدمعاشوں نے سائیکل سوار صرافہ کاروباری کی پٹائی کرتے ہوئے جھولے میں رکھے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔لوٹ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمی کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کراتے ہوئے معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی شوبھناتھ برنوال کی سنگرامؤ بازار میں صرافہ مرمت کی دکان ہے۔ہفتہ کے روز وہ دکان بند کر سائیکل سے سبزی خریدنے کے بعد جھولے میں سامان رکھ کر گھر جا رہا تھا۔الزام ہے کہ جیسے ہی وہ مذکورہ پلیا کے قریب پہنچا موٹرسائیکل سوار دو بدمعاشوں نے اسے روک پر جھولا لوٹنے کی کوشش کرنے لگے جس کی مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے اس کی پٹائی کرتے ہوئے جھولا لوٹ کر فرار ہو گئے۔بدمعاشوں کے فرار ہونے کے بعد متاثر نے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمی کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کراتے ہوئے معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔