Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 22, 2019

جھارکھنڈ میں بی جے پی شکست سے دو چار۔۔۔الیکشن نتاٸج کے رحجانوں میں کانگریس واتحاد کو اکثریت۔

رانچی/ جھارکھنڈ/صداٸے وقت۔/نماٸندہ/مورخہ ٢٣ دسمبر ٢٠١٩۔
==============================
ایک اور ریاست بی جے پی مکت ہونے جارہی ہے۔ جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور کانگریس کی سرکار بننے جارہی ہے۔  بی جے پی 27 سیٹوں پر سمٹ کر رہ گئی ہے۔ 81 سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں سے حکومت سازی کیلے 41 سیٹیں درکار ہے جو کہ جے ایم ایم اور کانگریس کے اتحاد کے ساتھ ہوچکی ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی عوام بی جے پی سے ناراض ہے اور انکے من گھڑت فیصلوں کی وجہ سے جو نقصانات عوام اور ملک کو ہوا ہے اب اس حکومت کا اختتام جلد ہی ہونے والا ہے۔ بی جے پی کا زوال شروع ہوچکا ہے۔ ضرورت ہے کہ عوام مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے ہوشیار رہے۔ جو اپنی سیاست کو چمکانے کیلے آپس میں مذہب کے نام‌ پر عوام کو دست و گریباں کرتی آرہی ہے۔ اب انہیں اپنے ووٹ کے صحیح استعمال کے زریعے سے انکی اوقات دیکھانے کا وقت چکا ہے ۔