Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 16, 2019

کوٹے دار کے خلاف گاٶں والوں کا ڈی ایم آفس پر مظاہرہ

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)
=========================
دھرماپور بلاک حلقہ کے قادی پور گاؤں
میں کوٹے دار کے زریعے بڑے پیمانے پر گھوٹالے کو لیکر درجنوں کی تعداد میں دیہی ضلع  مجسٹریٹ سے ملاقات کیا۔گاؤں رہائشی دنیش یادو اور سنجے استھانہ کی قیادت میں پہنچے دیہی نے الزام لگایا کہ کوٹے دار راشن دینے کے نام پر لوگوں کا استحصال کرتا ہے اور مخالفت کرنے پر بدسلوکی کرتے ہوئے مارپیٹ کرتے دھمکی دیتا ہے۔

 ضلع مجسٹریٹ سے شکایت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کوٹے دار گنگارام کے زریعے راشن تقسیم میں گھپلا کیا جا رہا ہے جس کی مخالفت کرنے پر کارڈ کو کٹوانے کی دھمکی دی جاتی ہے۔ الزام ہے کہ 2 کلو راشن ہر کارڈ پر کم دیا جاتاہے، ساتھ ہی34 کلو پر30 کلو اور 10 کلو راشن پر8 کلوگرام راشن دیا جاتا ہے۔ مخالفت کرنے پر مارپیٹ کرتے ہوئے راشن دینے سے منع کر دیتا ہے۔ دیہاتیوں کے مطابق کئی بار شکایات کی گئی لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔انھوں نے بتایا کہ مذکورہ کوٹے دار شہ زور قسم کا ہے اور تقریبا 35 سالوں سے کوٹہ کی دکان چلا رہا ہے۔ اس موقع پرپردھان کنہیا لال، نگینہ گوتم، شیاما دیوی، جتیندر سونکر، رام بچن، راجپی سونکر، نونیت سونکر، گیتا دیوی، مانتی دیوی، منجو دیوی، ساویتری دیوی، ارمیلا، نیلم، کلاوتی، اوشا، پونم، رادھیکا، شیلا، انیتا، گایتری، پوجا، ر آرتی، مہیما چووبے، شیواجی استھانہ، پنٹو، کیلاش، دیارام،بال کشن پرجاپتی وغیرہ موجود رہے۔