Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 16, 2019

سماجوادی پارٹی کی ضلعی میٹنگ۔۔۔احتجاجی مظاہرہ کی تیاری۔

جون پور  اتر پردیش۔
(نماٸندہ)۔
========================
 سماجوادی پارٹی کے ضلع دفتر پر پیر کے روز آئندہ دھرنہ مظاہرہ کو لیکر عہدیداران و کارکنان کی میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ضلع صدر لال بہادو یاد ونے کہا کہ صوبے کے سابق وزیر اعلی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر ضلع ہیڈ کوارٹر پر دھرنہ مظاہرہ کیاجا نا ہے۔انھوں نے کہا کہ مرکزاور صوبے کی بھاجپا حکومت سبھی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ کسانوں، بے روزگاری، مہنگائی اورآبروریز کے واردات سے امن و امان کا نظام مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔ مزدوروں اور طالب علموں کے ساتھ زیادتی کر نشابنایا جا رہا ہے اور کروڑوں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ہونے والے ہراساں سے تمام لوگ پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ بی جے پی حکومت نے شہریت ترمیمی بل لا کر ملک اور معاشرے کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ اس بل سے معاشرے میں تناؤ اور ناراضگی کا باعث بنا ہے، یہ بی جے پی حکومت کی عام عوام کو گمراہ کرنے کی سیاست کا حصہ ہے تاکہ عوام کی توجہ بنیادی مسئلہ سے ہٹ جائے۔ انھوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ہمیشہ مظالم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کی غلط اور سماج کو تقسیم کرنے والے منصوبے کے خلاف آئندہ 19 دسمبر کو ضلع ہیڈ کوارٹر پردھرنا دیا جائے گا۔ انھوں نے عہدیداران اور کارکنان سے اپیل کیا کہ شہر سے گاؤں تک اس دھرنے کو بتائیں اور زیادہ تعدادمیں شامل ہو کرمظاہرہ کو تاریخی بنائے۔ سابق ایم ایل اے جگدیش نارائن رائے نے کہا کہ آج جس طرح بی جے پی حکومت میں عام عوام خوفزدہ ہراساں ہے، ایسا لگتا ہے جیسے انگریزی حکمرانی چل رہی ہے۔ عام عوام اپنی بات نہیں کر سکتے۔سابق ایم ایل اے حاجی افضال احمد کہا کہ آج جس طرح سے حکومت ملک کے آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے اور ملک ہر وقت ہندو مسلم معاشرے کو آپس میں لڑا کر اقتدار پر قائم رہنا چاہتا ہے۔ ہم سماجوادی اس کی مخالفت کرتے رہیں گے۔اس موقع پر ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو، ڈاکٹر لکشمی کانت یادو،امت یادو،سید عارف،نندل یادو پونم موریہ،را م جتن یادو، سریش یادو، ڈاکٹر سرفراز، راکیش پٹیل، رضوان حیدر، ڈاکٹر شمیم،رام جش یادو،ڈاکٹر شکیل احمد سمیت دیگر کارکنا ن موجو د رہے۔نظامت جنرل سیکریٹری حسام الدین شاہ نے کیا۔