Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 16, 2019

شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کےلٸیے ڈی ایم و ایس پی نے شہریوں کیساتھ کی میٹنگ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ ۔۔صداٸے وقت)۔
=========================
ضلع کلکٹر دنیش کمار سنگھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار نے شہرکوتوالی احاطے میں ضلع میں باہمی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے مختلف سماجی خدمات تنظیموں کے ساتھ پیر کے روزمیٹنگ کی۔ اس دوران شہر میں امن امان برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ضلع میں ہمیشہ باہمی ہم آہنگی برقرار ہے۔ سماجی تنظیم کے لوگوں نے ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو یقین دہانی کرایا کہ ضلع میں ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا جس نے ضلع کی گنگاجمنی تہذیب پر کوئی اثر پڑے۔پولیس سپرٹنڈنٹ نے کہا کہ شیزازہند جونپور کی تاریخ گواہ ہے کہ یہاں کبھی مذہبی تنازعات نہیں ہوئے ہیں۔سبھی شہریوں کا آئینی فرض ہے کہ اپنے شہر کی فضا میں امن امان برقرار رکھے

۔میٹنگ کے دوران لوگوں نے شکایت کیا کہ سبزی منڈی کے بھگت سنگھ پارک کے قریب نگر پالیکا کے ذریعہ کوڑاجمع کیا جاتا ہے، جس سے مقامی لوگ بدبو سے پریشانی پیدا ہوتی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ایگزیکٹیو افسر نگر پالیکا کو ہدایت دیا کہ شہر میں آنے والے کوڑے کو براہ راست کلہنامؤ ڈمپنگ مرکز بھیجیں اور کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے لئے ایک نئی جگہ کا انتخاب کر انہیں آگاہ کریں۔ اس دوران لوگوں نے چائنیز مانجھا سے پیش آنے والے حادثات کی طرف توجہ کروائی، جس پر انھوں نے کوتوال کو ہدایت دیا کہ چینی مانجھا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر اسلم شیر خان، کمال اعظمی، شہر کانگریس کے سابق صدر پرویز حسن، مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر ارشد قریشی،سرفراز حسین سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔