Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 16, 2019

پوروانچل یونیورسٹی میں ایک روزہ صحت تربیتی کیمپ و سیمینار۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ۔۔صداٸے وقت)۔
=========================
 سیوا بھارتی اور اکیچن فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون میں ویر بہادر سنگھ پورانچل یونیورسٹی کی سیمینار ہال میں ایک روزہ صحت بیداری  تربیت اور ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تربیت خاص طور پر دلت، محروم اور نظرانداز لوگوں کے لئے کی گئی جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بارے میں بتایا گیا۔

اس موقع پر میدانتا اسپتال اندور کے شعبہ امراض قلب کے چیئرمین ڈاکٹر بھرت راوت نے دل کی بیماری سے بچنے کے طریقوں، اس کا علاج، کھانا پینا پر خصوصی گفتگو کی۔ اس سلسلے میں ممبئی سے ڈاکٹر روسی بھلا نے لیزر کینسر کیٹ کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے کہ بغیر آپریشن اور ریڈیو تھریپی کے کینسر کو جڑ سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ دہلی کے آیور ویدک کینسر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر مکوند بانی نے کینسر، شوگر سمیت دیگر بیماریوں کے بارے میں بتایا۔پروگرام کوآرڈنیٹر ڈاکٹر سنجے پانڈے، اکیچن فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر امر ناتھ پانڈے اور سیوا بھارتیہ کے ضلع نائب صدر نے لوگوں کو تفصیلی معلومات دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سندھیا سنگھ، ڈاکٹر اویناش پارتھڈکر، ڈاکٹر آلوک داس، ڈاکٹر ویوک سنگھ، ڈاکٹر ویوک پانڈے، ڈاکٹر رینو پانڈے، سنجے شریواستو، کملیش سنگھ، سری پرکاش سنگھ، راجیش گپتا، سنیتا، روی شنکر سنگھ،ڈاکٹر برہما دیو پنڈے، ڈاکٹر ستیندر سنگھ، ڈاکٹر پردیپ سریواستو، ڈاکٹر اکشے سوامی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔