Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 16, 2019

لوٹ و اقدام قتل میں ملوث ملزم پولیس کی گرفت میں۔

جون پور ۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
========================
برسٹھی تھانہ حلقہ کے کھوئری نہر پلیا کے قریب واقع جنرل اسٹور اور فینو بینک آپریٹر ونود یادو کو لوٹ کے ارادے سے گولی مارنے والے ملزم اور ایک ساتھی کو پولیس نے پیر کے روز گرفتار کر چالان عدالت بھیج دیا۔

واضع ہو کہ گزشتہ ہفتہ کی شام کو موٹرسائیکل سوار تین بدمعاشوں نے مذکورہ بینک آپریٹر ونود یادو کو گولی مارکر 42ہزار روپے لوٹ لئے تھے۔اس واردات کو انجام دیکر فرار ہو نے کی کوشش کر رہے بدمعاشوں میں ایک کو گاؤں والوں نے پکڑ کر پٹائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا تھا باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف پولیس نے پیر کے روز دونوں فرار ملزمان شیو شنکر سروج ولد گوری شنکر ساکن بھٹیورا اور سبھاش بند ولد خرپتو ساکن ہسیا تھانہ برسٹھی کو گرفتار کر چالان عدالت بھیج دیا۔