Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 16, 2019

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر پولس کی پرتشدد کارواٸی کی مذمت۔۔۔۔

 جونپور۔۔اتر پردیش۔۔صداٸے وقت /مورخہ 16 دسمبر 2019.
=============================
شاہگنج۔۔مسلم یونیورسٹی علیگڑھ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ پر پولس کے ذریعہ کی گٸی کارواٸی اور شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کے تعلق سے اے ایم یو اولڈ بواٸز ایسوسی سی ایشن شاہگنج کی ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد ممتا نرسنگ ہوم شاہگنج میں کیا گیا۔میٹنگ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پرامن احتجاج پر پولس کے ذریعہ کی گٸی کارواٸی کی پر زور مذمت کی گٸی۔۔اور ایوسی ایشن نے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔اور دہلی و یوپی پولس کی بزدلانہ کارواٸی کی مخالفت کرتےہوٸے اس کی متفقہ طور پر پوزور مذمت کی۔

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوٸے ایسوسی سی ایشن کے سر پرست زیڈ کے فیضان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے کہا کہ دونوں جگہوں پر طلبہ شہریت ترمیمی قانون کی پرامن طریقے سے مخالفت کر رہے تھے جسکو پولس نے لاٹھی چارج کرکے اور طاقت کا استعمال کرکے پرتشدد بنا دیا۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے پولس والوں پر مرکزی حکومت و یوپی حکومت کارواٸی کرے۔
ایسوسی سی ایشن کےصدر ڈاکٹر شرف الدین اعظمی نے کہا کہ مسلم یونیورسٹی کی انتظامیہ کا رول بہت ہی مایوس کن رہا جبکہ جامعہ کی انتظامیہ اپنے طلبہ کے ساتھ کھڑی نظر آٸی۔۔۔انھوں نے طلبہ کو یقین دہانی کراٸی کہ اس لڑاٸی میں ایسوسی سی ایشن ہر طرح سے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
ایسوسی سی ایشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر تبریز عالم نے اس موقع پر کہا کہ جامعہ کے طلبہ پر کارواٸی مرکزی حکومت کے اشاروں پر کی گٸی اور یو پی پولیس نے بھی دہلی پولیس کے نقش قدم پر چلی۔۔۔انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو بند کرکے اور طلبہ سے ہاسٹل خالی کرا لینے سے یہ تحریک  رکے گ نہیں
 یہ تحریک رکنے والی نہیں ہے ۔
اس میٹنگ میں ایک مذمتی قرارداد منظور کی گٸی جسکو ضلع حکام کے توسط سے صدر جمہوریہ کو بھیجا جاٸے گا۔اس کے علاوہ شہریت کے متعلق سے کالا قانون کے خلاف بھی ایک میمورینڈم صدر جمہوریہ کو بھیجا جاٸے گا۔میٹنگ میں متفقہ طور پر یہ بھی طے ہوا کی شہریت ترمیمی متنازعہ قانون کے خلاف لڑاٸی جاری رہے گی اس سلسے میں آگے کا لاٸحہ عمل جلد ہی تیار کیا جاٸے گا۔
اس موقع پر ایسوسی سی ایشن کے سبھی عہدیداران کے علاوہ ڈاکٹر عقیل الرحمٰن۔ڈاکٹر عتیق احمد ۔ ایڈوکیٹ عبد اللہ ۔ایڈوکیٹ سرور عالم (خزانچی) عظیم احمد، ایڈوکیٹ نورالدین و دیگر علیگ موجود رہے۔