Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 21, 2019

شہریت ترمیم قانون۔۔بہار میں احتجاج جاری۔۔آر جے ڈی نے بہار بند کا کیا اعلان۔۔تیجسوی یادو احتجاجی مظاہرہ میں شامل۔ملک کے دیگر حصوں سے بھی احتجاج کی خبریں۔

پٹنہ۔۔بہار/صداٸے وقت/ذراٸع۔۔٢١ دسمبر ٢٠١٩۔
==============================
آر جے ڈی کے  رہنما تیجسوی یادو کی قیادت میں آج شہریت قانون کے خلاف  بہار بند کا اعلان کیا گیا ہے ۔اسی دوران بہار کے مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے۔۔پٹنہ میں احتجاج کی قیادت خود تیجسوی یادو کر رہے ہیں۔کافی تعداد میں لوگ احتجاج میں شامل ہیں۔۔بہار کے شاملی تشدد کے واقعات بھی ہوٸے ہیں۔۔اطلاع کے مطابق کٸی جگہوں پر ٹرینوں کو بھی روک دیا گیا ہے۔سڑکوں پر بسوں میں توڑ پھوڑ کی گٸی ہے۔پولیس نے زبردست احتیاطی بندوبست کیا ہے پھر بھی ہنگامہ ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ گجرات کے احمد آباد سمیت کٸی اور علاقوں میں احتجاج کی خبریں ہیں۔۔۔دہلی کے جامعہ پر بھی احتجاج جاری ہے۔