Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 14, 2020

دہلی اسمبلی انتخابات: عام آدمی پارٹی کی فہرست جاری، 15 موجودہ اراکین اسمبلی کو نہیں ملا ٹکٹ۔۔۔5 مسلم امیدوار۔

نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے بتایا کہ میٹنگ میں 46 اراکین اسمبلی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ 9 سیٹوں پر نئے چہرے اتارے جارہے ہیں۔ آتشی مارلینا اور دلیپ پانڈے کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ دو مسلم اراکین اسمبلی کی جگہ پر دوسرے امیدوار کو موقع دیا گیا ہے۔

نئی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع/14 جنوری 2029.
==============================
 دہلی اسمبلی انتخابات کو لے کر عام آدمی پارٹی کی پولیٹیکل افیئرس کمیٹی کی میٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ میٹںگ کے بعد دہلی کی سبھی 70 سیٹوں پر عام آدمی پارٹی نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے تو نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا پٹپڑ گنج سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔
میڈیا کو اطلاع دیتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے بتایا کہ میٹنگ میں 46 اراکین اسمبلی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ 9 سیٹوں پر نئے چہرے اتارے جارہے ہیں۔ منیش سسودیا کے مطابق، 15 موجودہ اراکین اسمبلی کو ریپلیس کیا گیا ہے۔ اس بار 6 خواتین کی جگہ 8 خواتین کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ منیش سسودیا نے بتایا کہ 46 موجودہ اراکین اسمبلی ہیں، 15 موجودہ اراکین اسمبلی کی جگہ پر نئے امیدواروں کو موقع دیا گیا ہے جبکہ 6 خالی سیٹ پر نئے نام دیئے گئے ہیں۔
عام آدمی پارٹی نے کالکا جی سیٹ سے مشرقی دہلی سیٹ سے لوک سبھا امیدوار رہیں آتشی مارلینا کو امیدوار بنایا ہے جبکہ تیمار پور اسمبلی سیٹ پر موجودہ رکن اسمبلی پنکج پشکر کی جگہ دلیپ پانڈے کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ مسلم اکثریتی حلقہ مٹیا محل اور سیلم پور سے عام آدمی پارٹی نے اپنے موجودہ رکن اسمبلی کو تبدیل کردیا ہے۔ مٹیا محل میں عاصم احمد خان کی جگہ شعیب اقبال کو موقع دیا گیا ہے جبکہ سیلم پور میں حاجی اشراق خان کی جگہ پر کونسلر اسماء رحمن کے شوہر عبدالرحمٰن کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں چاندنی چوک سیٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والی الکا لانبا کانگریس میں شامل ہوگئی ہیں۔ ان کی جگہ پر کانگریس کے سابق رکن اسمبلی پرہلاد سنگھ کو عام آدمی پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ بدر پور کے موجودہ رکن اسمبلی کا ٹکٹ کاٹ کر سابق رکن اسمبلی اور حال ہی میں کانگریس چھوڑنے والے رام سنگھ نیتا جی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
عاپ نے 5 مسلمانوں کو ٹکٹ دیا ہے 
1 مٹیامحل  شعیب اقبال 
2 بلیماران    عمران حسین
3 اوکھلا    امانت اللہ خان
4 سیلم پور   عبدالرحمن 
5 مصطفی آباد  حاجی یونس