Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 14, 2020

ممبئی میں ٹیم انڈیا کی شرمناک شکست، آسٹریلیا نے 10 وکٹ سے روند دیا۔

آسٹریلیا اپنی ونڈے میچوں کی تاریخ میں پانچویں مرتبہ ایک روزہ میچ 10 وکٹ سےجیتا ہے. آسٹریلیا نے سے پہلے ویسٹ انڈیزکو2001 میں، انگلینڈکو 2003 میں، بنگلہ دیش کو 2005 میں اور بنگلہ دیش کو2007 میں 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔

ممبئی /صداٸے وقت / ذراٸع/14 جنوری 2020.
===========================
سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر(ناٹ آؤٹ 128) اور اورن فنچ (ناٹ آؤٹ 110) کی زبردست سنچریوں اور ان کے درمیان 258 رنوں کی شاندار شراکت کی بنیاد پر آسٹریلیا نے ہندوستان کو پہلے یک روزہ میچ میں منگل کے روز 10 وکٹ سے زبردست شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ عالمی کپ کی دو مایہ ناز ٹیموں کی ٹکر میں آسٹریلیا نے ہندستان کو کھیل کے ہرشعبے میں پچھاڑ دیا اور اپنے ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں ہندوستان کے خلاف پہلی بار 10 وکٹ سے جیت حاصل کی۔ ہندوستان نے حالانکہ 49.1 اوورں میں 255 رن کا چیلنج سے بھرپور اسکور بنایا، لیکن دونوں آسٹریلیائی سلامی بلےبازوں نے اسے چھوٹا ثابت کردیا۔ آسٹریلیا نے 37.4 اوورں میں بغیرکوئی وکٹ کھوئے258 رن بناکر مقابلہ جیت لیا۔
آسٹریلیا اپنی ونڈے میچوں کی تاریخ میں پانچویں مرتبہ ایک روزہ میچ 10 وکٹ سے جیتا ہے. آسٹریلیا نے سے پہلے ویسٹ انڈیز کو 2001 میں، انگلینڈ کو 2003 میں، بنگلہ دیش کو 2005 میں اور بنگلہ دیش کو 2007 میں 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔ آسٹریلیا نے اس جیت سے ہندستان کو دکھا دیا کہ اسے ابھی کافی محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندو ستانی ٹیم اپنے گھریلو سیشن میں جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا سے سیریز جیتنے کے بعدیہ سیریز کھیل رہی تھی لیکن مہمان ٹیم نے میزبان کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں تارے دیکھا دیئے۔ وارنر اور کپتان فنچ کی بلے بازی نے ہندوستانی گیند بازی کی پول کھول کر بھی رکھ دی۔
وارنر نے 112 گیندوں پر ناٹ آوٹ 128 رن میں 17 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ وارنر نے اپنی اننگز کا 10 واں رن بنانے کے ساتھ ساتھ ون ڈے میں 5000 رن بھی پورے کر لئے. وہ سب سے تیز 5000 رن پورے کرنے والے آسٹریلیائی بلے باز اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے۔ وارنر کی یہ 18 ویں ون ڈے سنچری تھی۔. فنچ نے اپنی 16 ویں ون ڈے سنچری بنائی۔ فنچ نے 114 گیندوں پر ناٹ آوٹ 110 رن میں 13 چوکے اور دو چھکے لگائے۔
ہندستان کو اس طرح وانکھیڑے اسٹیڈیم میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا. آسٹریلیا کی ہندستان میں یہ مسلسل چوتھی جیت ہے. اس سے پہلے آسٹریلیا نے 2003 اور 2006 کے درمیان ہندستان میں مسلسل چار ون ڈے جیتنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔