Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 14, 2020

مشتبہ حالت میں گولی لگنے سے نوجوان لیکھ پال کی موت۔

اعظم گڑھ اتر پردیش/صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔/14 جنوری 2020.
=============================
تحصیل لالگنج اعظم گڑھ کے نوجوان لیکھ پال انل پرجا پتی کو ضلع جونپور میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔اس واقعہ سے تحصیل کے لیکھ پالوں اور وکیلوں میں کافی غم و غصہ ہے۔
واضح ہوکہ دیوگاٶں کوتوالی حلقہ کے موضع مرزاپور کے باشندہ انل پرجا پتی اپنے والد کی موت کے بعد لیکھ پال کی نوکری میں آٸے اور اس وقت لالگنج لیکھپال سنگھ کے صدر بھی ہیں۔ انل پرجا پتی گزشتہائی روز اپنی فیملی کے ساتھ موضع بمباون تھانہ کیراکت ضلع جونپور کسی رشتے دار کے یہاں تیرہیں کی تقریب میں شرکت کے لٸیے گٸے تھے۔۔رات میں انکو گولی لگی اور موقع پر ہی انکی موت ہوگٸی ۔کیراکت پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لٸیے بھیج دیا۔
متوفی انل پرجاپتی کے بھاٸی اور لالگنج حلقہ کے ہندو یوا واہنی کے کارکن اشوک پرجا پتی نے نماٸندہ کو بذریعہ ٹیلیفون بتایا کہ پرانی رنجش کے سبب دیوگاٶں کوتوالی حلقہ کے موضع کریا گوپال پور کے باشندہ یشلوک یادو اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ تیرہیں کے پروگرام میں جاکر انل کو گولی مار کر قتل کر دیتے ہیں۔۔نامزد رپورٹ کیراکت تھانہ ضلع جونپور میں درج کرا دی گٸی ہے۔