Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 14, 2020

شیعہ انٹر کالج کے یوم تاسیس کے موقع پر ثقافتی پروگرام کا انعقاد۔

جون پور...اتر پردیش (نماٸندہ)۔
======================
 شہر کے شیعہ انٹر کالج میں منگل کے روزیوم تاسیس اور انعام تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں طلباء نے 'کلین انڈیا ڈرامہ'، صوفی گانوں، قوالی سمیت دیگر ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ پروگرام کا آغاز مہمان خصوصی شاہ گنج ایم ایل اے شیلندر یادو شمع روشن کر کیا۔

مہمان خصوصی نے کھیلوں، رنگولی، مباحثہ، پینٹنگ، سکاؤٹ گائیڈ سروس کیمپ وغیرہ کے ذریعہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو ایوارڈ اور اعزاز دے نوازہ۔اس موقع پر مسٹر یادو نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ثقافتی پروگراموں میں بھی حصہ لینا چاہئے۔ صحافی اوم پرکاش سنگھ نے کہا کہ شیعہ کالج ضلع کا فخر ہے۔ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے لوگ ملک اور بیرون ملک پرچم لہرا رہے ہیں۔ نگر پالیکا کے سابق چیرمین دنیش ٹنڈن نے کہا کہ ملک تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جس میں سب سے اہم کردار نوجوان طالب علموں کا ہے۔ پروگرام کی صدارت سابق ایم ایل سی سراج مہدی اور نظامت سلمان شیخ نے کیا۔ اس موقع پر حسن تنویر، عباس حیدر، غلام مہدی،محمد مصطفیٰ، مرزا جاوید سلطان، راجیش سنگھ، سبھاش سنگھ، جنگ بہادر سنگھ، سید صادق رضوی، وریندر پرتاپ سنگھ، شباب حیدر، ہسام الدین خان، ہلال، عارف حسینی، شرون ساہو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔