Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 14, 2020

دوست کا قتل کرکے غازیپور ضلع کی سرحد میں دفن کرنے والوں کا پردہ فاش۔ملزمان گرفتار۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
======================
چندوک تھانہ حلقہ کے کوئلاری گاؤں میں نوجوان کا قتل کر لاش کو غازی پور کی سرحد پر دفن کرنے کی واردات اس کے ہی چار دوستوں نے ملکر انجام دیا تھا۔دوستوں نے ہی گلا ریت کر قتل کرنے کے بعد مقتول کے والد کو فون کر تین لاکھ روپے کی مانگ کی تھی جس پر متاثر نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے سرولانس کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کو برآمد کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

 مذکورہ گاؤں رہائشی اجے کمار سنگھ(24) ولد سریندر پرتاپ سنگھ ہفتہ کے روز گیہوں لیکر موٹرسائیکل سے اپنے گھر سے نکلا تھا، لیکن وہ گھر واپس نہیں آیا۔دیر شب تک تلاش کے بعد نہیں ملنے پر رنگداری کا فون آیا اور تین لاکھ روپے کی مانگ کی گئی جس پر متاثرنے پولیس کو اطلاع دی۔رنگداری کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے سرولانس کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی تو ملزم امرونا گاؤں رہائشی سونم راج بھر ولد رام کشن پولیس کے ہاتھ لگ گیا۔ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے دفن کی گئی لاش کو غازی پور سرحد پر نہر کنارے سے برآمد کیا۔پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ ملزمان کوئلاری گاؤں رہائشی چندن سنگھ ولد دیو پرکاش سنگھ اور سریند سنگھ آپس میں دوست تھے۔ہفتہ کے روز کسی بات کو لیکر چاروں گاؤں کے ایک کھیت میں ملے جہاں تینوں نے ملکر گلا ریت کر قتل کر لاش کو نہر کنارے دفن کر دیا۔چندن نے ہی دوسرے روز مقتول کے والد کو فون کر رنگداری مانگی تھی۔اس ضمن میں تھانہ انچارج دگوجے سنگھ نے بتایا کہ ملزم چندن سنگھ کے کہنے پر ہی قتل کی واردات کو انجام دیا گیا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری ہونے پر پورے معاملے کا خلاصہ ہو پائے گا۔پولیس ملزمان کی تلاش میں ہر ممکن مقام پر گرفتاری کیلئے دبش دے رہی ہے۔