Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 14, 2020

ہندوستانی واہنی کارکن کے بھاٸی کا گولی مارکر قتل۔۔پولیس ۔پولیس ملزموں کی تلاش میں لگی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
========================
کیراکت کوتوالی حلقہ کے بمباون گاؤں میں گزشتہ دیر شب بھاجپا کارکن کے یہاں تیرہوی کی تقریب میں شامل ہونے آئے ہندو یوا واہنی کے کارکن کے بھائی کو پرانی رنجش کے چلتے گولی ماردی گئی جس کے سبب میں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔تقریب میں گولی چلنے سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔آنا ً فاناً میں پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کر ملزم کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی راجندر پرجاپتی جو بھاجپا کا سرگرم رکن ہے کے والد کی گزشتہ روز تیروہی کی تقریب تھی۔راجندر سے دوستی ہونے کی وجہ سے سرحدی ضلع اعظم گڑھ کے ہندو یو واہنی کے منڈل صدر اشوک پرجاپتی رہائشی دیوگاؤں اپنے تین بھائیوں کے ساتھ آیا تھا۔اسی تقریب میں گوپال پور تھانہ دیوگاؤں رہائشی شلوک یادو بھی آیا تھا جس سے اشوک پرجاپتی کی پرانی رنجش تھی۔کھانے کے بعد جب لوگ جانے لگے اسی دوران شلوک یادو نے پرانی رنجش کو لیکر اشوک کو نشانہ بنا کر گولی چلا دی لیکن اشوک ہٹ گیا اور گولی اس کے بھائی انل پرجاپتی30کو لگ گئی۔گولی لگتے ہی انل زخمی ہو کر تڑپنے لگا۔ادھر گولی چلتے ہی تقریب میں افرا تفری مچ گئی اور آنا ً فاناً میں لوگوں نے زخمی کو علاج کیلئے مقامی پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں سے حالت نازک ہونے پر وارانسی میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کوتوال بند کمار پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تحریر کی بنیاد پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔